جماعت اسلامی ہند کی’’حق وانصاف ‘‘ سہ روزہ کانفرنس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th January 2018, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍جنوری (ایس او نیوز) جماعت اسلامی ہند بنگلورو سٹی کے صدر وسہ روزہ کانفرنس کے کنوینر ڈاکٹربلگامی محمد سعد،سکریٹری شیخ ہارون اور بورڈآف اسلامک ایجوکیشن (بی آئی ای ) کے سکریٹری ریاض احمد نے مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ جماعت اسلامی ہند بنگلورو میٹرو کے زیر اہتمام19؍تا 21؍جنوری سہ روزہ کانفرنس بعنوان’’حق و انصاف‘‘ بنگلورو کے قدوس صاحب عیدگاہ میدان میں منعقد کی گئی ہے۔ جس میں ریاستی وقومی سطح کے دانشوروں،ادباء سماجی کارکنوں سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ شیخ ہارون نے بتایا کہ 19جنوری کو مسجد قادریہ میں مولانامحمد یوسف اصلاحی خطبہ جمعہ سے سہ روزہ کانفرنس کا آغاز ہوگا ۔ اسی دن دوپہر 3بجے آٹو دداعیان سیشن، شام 6.45بجے سے رات 9بجے تک نوجوان اور طلبہ کے لئے سیشن اور شام 6.45بجے سے رات 8.30بجے تک وکلاء اور اے پی سی آر سیشن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے دن کیڈر، چلڈرن، صحافیوں ، پروفیشنلس سیشن ہوں گے ۔جس میں اہم شخصیات اپنے تجربات کی روشنی میں حالات حاضر پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے رہنمائی کریں گے ۔ اسی دن دوپہر دعوت سیشن بزبان ملیالم، اساتذہ ،ڈاکٹرس ، طالبات کے لئے خصوصی سیشن ہوں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دن شام 6.45بجے سے 8.30بجے سمپوزیم ہوگا اور بعد نماز عشاء ادارہ ادب اسلامی ہند کے زیر اہتمام موضوعاتی مشاعرہ کابھی اہتمام کیاگیاہے۔ جس کی صدارت ادارہ ادب اسلامی ہند مرکزکے صدر ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کریں گے ۔جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر جماعت اسلامی ہند نئی دہلی تربیت مرکز کے سکریٹری مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی، کرناٹک اردو اکیڈمی کے رکن مبین منور اور ڈاکٹر بلگامی محمد سعداور مہمانان اعزازی کے طور پر گوہر تریکیروی،مظہر محی الدین، فیاض قریشی شرکت کریں گے۔ نظامت منیراحمد جامی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 21؍جنوری بروز اتوار صبح 9.30بجے سے ایک بجے تک علمائے کرام کی ریاستی کانفرنس ہوگی۔ صبح 10.30بجے سے ایک بجے تک دعوۃ سیشن بزبان کنڑا، تلگومختلف ہالس میں منعقد کئے جائیں گے ۔دوپہر ڈھائی بجے سے 5بجے تک خواتین کے لئے کانفرنس ہوگی اور دوسرے ہال میں دعوتی سیشن بزبان تمل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ شام 6.45بجے سے عشاء تک خطاب عام ہوگا۔ جس میں مولانامحمد یوسف اصلاحی اور جماعت اسلامی ہند کے امیر جماعت مولانا سید جلال الدین عمری خطاب فرمائیں گے۔ ڈاکٹر بلگامی محمد سعد نے بتایا کہ سہ روزہ کانفرنس کے دوران عظیم الشان بک میلہ کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔ جس میں مختلف زبانوں میں کنڑا ،تلگو، ملیالم، تمل اور انگریزی قرآن مجید کے نسخوں کے ساتھ دیگر کارآمد دینی کتابیں رکھی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ بک میلہ کا افتتاح 18جنوری کی دوپہر 2بجے امیرشریعت کرناٹک مولانا محمدصغیراحمد رشادی کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ افتتاحی تقریب میں مولانا سراج الحسن سابق صدر جماعت اسلامی ہند موجود رہیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ سہ روزہ کانفرنس کے دوران مسلمانوں کے ساتھ برادران وطن کو بھی مدعو کرتے ہوئے حق وانصاف کے اس پیغام کو پہنچانے اور اس کے تقاضوں کو واضح کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ خواتین کے لئے بھی علاحدہ سیشن رکھے گئے ہیں ۔ڈاکٹر صاحب نے کہاکہ آج ملک میں فرقہ پرست اور فسطائی طاقتوں کا راج ہے جس کا نتیجہ ہے کہ نفرت، ظلم و زیادتی، عدم رواداری،لاقانونیت،جارحانہ قوم پرستی ہر طرف نظر آنے لگی ہے اور خصوصاً اقلیتوں کے حقوق پر دست درازی اور دن ہاڑے ان کے مذہبی تشخص اور پرسنل لاء میں جو مداخلت ہورہی ہے وہ ہم سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات رائے کو بھی برداشت نہیں کیا جارہا ہے۔ اس سکیولر ملک کو ایک تہذیب ، ایک زبان اور ایک کلچر ہندوتوا میں رنگنے کی کوشش زوروں پر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعت اسلامی ہند نے ’’حق و انصاف‘‘ کے عنوان پر سہ روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صحیح معنوں میں انصاف کے لئے آواز اٹھانا اور حق کی بنیاد پر سب کے لئے انصاف کی کوشش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور انصاف جب تک قائم نہیں ہوگا معاشرے میں امن اورآشتی اور بھائی چارہ صحیح معنوں میں فروغ نہیں پاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ حقیقی انصاف کے قیام کے لئے حق سچائی اور خدا پرستی اور احساس ذمہ داری اور خدائی ہدایات پر عمل پیرا ہونا ایک لازمی شرط ہے۔ انہوں نے گزارش کی کہ سچائی اور انصاف کے لئے جماعت اسلامی ہند کی جدوجہد کابھرپور ساتھ دیں اور اس سہ روزہ کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے اس سے استفادہ کریں ۔شہرکے پریس کلب میں منعقدہ اس کانفرنس میں جماعت اسلامی ہند کے ریاستی سکریٹری مولانا وحید الدین خان عمری، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) کے ریاستی صدر ڈاکٹر نسیم احمد کے علاوہ دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...