سوریہ نمسکار اور یوگا ضروری قرار دیئے جانے پر جماعت اسلامی عدالت جائے گی:مولانا جلال الدین 

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 27th August 2016, 8:17 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 27؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سوریہ نمسکار یا یوگا کے تعلق سے مسلمان کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔مسلمانوں کا اس تعلق سے موقف واضح ہے ۔چونکہ بی جے پی آر ایس ایس کی سیاسی ونگ ہے اور اسی نظریہ کی پابند ہے اس لئے وہ ہندوتوا کو زبردستی نافذ کرنا چاہتی ہے ۔یہ باتیں جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا جلال الدین عمری نے پریس سے ملاقات کے پروگرام میں جنوبی ممبئی ہوٹل ساحل میں کہیں ۔یہ ملاقات جماعت اسلامی ممبئی میٹرو نے جاری مہم امن و انسانیت کے تحت منعقد کیا تھا ۔مذکورہ باتیں امیر جماعت نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہیں ۔انہوں نے آگے کہا کہ اول تو مجھے امید ہے کہ حکومت اسے نافذ کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے لیکن اگر اس نے سوریہ نمسکار اور یوگا کو سبھی اسکول میں جبریہ نافذ کیا تو یا تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا ئیں گے یا دیگر کوئی بھی ملی تنظیم اس سلسلے میں پیش قدمی کرے گی ہم اس کے ساتھ ہوں گے ۔مذہب و نسل کے نام پر پنپ رہے تشدد نے ملک کی تکثیری تانے بانے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔فرقہ پرستی اور نسلی منافرت کی بنیاد پر وقوع پذیر ہونے والے تشدد کے حالیہ واقعات ہماری قدیم گنگا جمنی تہذیب کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔فرقہ وارانہ ہیجان پر قابو پانے اور مختلف طبقات کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے قیام کی خاطر جما عت اسلامی ہند نے21اگست سے ایک پندرہ روزہ کل ہند مہم امن و انسانیت جاری ہے جس کا اختتام 4ستمبر 2016کو ہو گا ۔اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی ہند مولانا جلال الدین عمری نے کہا ہمارا یہ سلسلہ مہم تک ہی نہ سمٹ کر رہ جائے امن و امان اس ملک کے تمام لوگوں کی ضرورت ہے ۔مولانا نے کہا کہ ہم نے اس مہم کے تعلق سے عوام میں جو جوش خروش دیکھا ہے جس میں سبھی لسانی و مذہبی گروہ شامل ہیں اس سے یہ ظاہر ہو تاہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال سے سبھی لوگ فکر مند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم اس بات کو باور کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے کہ جو حقوق ہمیں حاصل ہیں وہی حق دوسروں کو حاصل ہو نے چاہئیں تو موجودہ ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا ۔کیوں موجودہ حالات میں یہی ایک بات ہے کہ ایک گروہ اپنے لئے سارے حقوق ریزرو رکھنا چاہتا ہے لیکن وہ دوسروں کے لئے وہی حق قبول نہیں کرتا ۔اس صورتحال کو تبدیل کرنا اس پندرہ روزہ مہم امن و انسانیت کا اہم مقصد ہے۔
امیر جماعت اسلامی ہندجلا ال الدین عمر ی نے مہم کے تعلق سے صحافیوں سے ملاقات کے ایک پروگرام میں بتایا کہ آج کچھ لوگ ملک کی فضا کو بگاڑنے کے درپئے ہیں،جبکہ یہ ملک مختلف لسانی اور عقیدوں کے ماننے والوں کا مشترکہ ملک ہے۔لیکن جولوگ اس رنگا رنگ تہذیب کے قائل نہیں وہ مختلف گروہوں کے درمیان غلط فہمیاں پھیلا کر اس افراتفری کے ماحول میں مسلمانوں اور دلتوں کو ان کے دستوری حقوق سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں ۔
امن و انسانیت مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے توفیق اسلم خان نے پریس سے روبرو پروگرام میں کہا کہ یہ پورے ملک میں 21اگست سے جاری ہے اس درمیان ہمیں زبردست عوامی حمایت مل رہی ہے جس میں ملت تو شامل ہے ہی لیکن برادران وطن سے بھی بڑی تعداد نے اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اپنی خدمات پیش کی ہیں ۔اس مہم کی غرض وغایت معاشرے میں ٹھوس اور مضبوط بنیادوں پر تبدیلی کی خاطر عوام کی اجتماعی ضمیر کو بیدار کرنے کی کوشش ہے۔ مہم کے تحت فرقہ وارانہ نفرت اور نسلی امتیاز کا مقابلہ کرنے کے لئے مقامی یا وارڈ جیسے نچلی سطح تک مختلف طبقات کے درمیان رابطہ بنانے کا کام جاری ۔کئی جگہوں پر سدبھاونا کمیٹی بن چکی ہے اور اس پر کام شروع ہو چکا ہے۔اس سلسلے میں امیر جماعت مولانا جلا الدین عمری نے کہا کہ مہم کی اصل رو ح اور ہمارا مقصد اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ محض ہفتہ پندرہ روز مہم چلا کر بیٹھ نہ جائیں بلکہ فرقہ وارانہ ماحول کی بگڑتی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے دیر پا اور طویل المدتی منصوبہ بندی اور اس پر عمل ضروری ہے اور اسی مقصد کے تحت ہم نے مقامی طور پر سدبھاونا کمیٹی بنانے کا فیصلہ لیا ۔ان مقاصد کے حصول کی خاطر جماعت اسلامی کی اپیل پرسماج کے امن و انصاف پسند لوگوں نے ہماری آواز پر لبیک کہا اور انہوں نے مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لئے کندھاسے کندھا ملا کر ہمارے ساتھ چلنے میں اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔جماعت اسلامی ہند نے مہاراشٹر میں تقریبا تین کروڑ افراد تک اپنا پیغام پہنچانے کا اپنا ہدف مقرر کیا تھا جس میں سے نصف اس نے حاصل کرلیا ہے ۔آج باندرہ کے اجلاس عام میں جماعت اسلامی ہند نے معتبر و نامور سماجی شخصیت اور حقوق انسانی کے سرگرم کارکن شری کرشنا کو سدبھاونا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...