ڈی کے شیو کمار کے ہاتھوں ’جلا مروتھا‘آبی تحفظ اسکیم کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th March 2019, 11:34 AM | ریاستی خبریں |

 

بنگلورو،4؍مارچ(ایس او نیوز) ریاست میں آبی تحفظ کے لئے دیہی ترقیات اور پنچایت راج محکمہ کی طرف سے جاری کر دہ عوامی اشتراک والی تحریک جلا مروتھا اسکیم کا افتتاح ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیو کمار کے ہاتھوں عمل میں آیا، واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے 2019 کو آبی سال قرار دیا ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے افسران اور عوام کو پانی کے تحفظ کا حلف دلوایا۔وزیر برائے آبی وسائل نے دیہی علاقوں میں پانی کی سربراہی کے لئے کرایہ مقرر کرنے کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ریاست کی تقریباً 41 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے، اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بنگلورشہرکو بڑی مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے اورشمالی بنگلور کا علاقہ بڑی تیزی کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے ، اس علاقہ میں پانی کے استعمال کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ وسائل بہت ہی کم ہیں۔شہر میں پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اس کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں کہ ایتینا ہولے سے یہاں پانی لایا جائے، پانی کی چوری اور اس کے زیاں سے حفاظت کے لئے مناسب اقدامات کی ضرورت ہوگی‘‘۔جلامروتھا اسکیم کے نفاذ کے لئے ریاستی حکومت نے 500 کروڑ روپئے کا مالی تعاون جاری کیا ہے۔اس اسکیم کے تحت ریاستی حکومت نے اگلے دو سالوں کے اندر 14,000 آبی ذخائر کی تجدید کے علاوہ 12,000 پانی کی حفاظت والے باندھ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔