جے پور ایئرپورٹ کے ملازمین نے بھوک ہڑتال کی
جے پور،11؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے راجدھانی جے پور میں ہوائی اڈے کے عملے نیایئر پورٹ کی نجکاری کی مخالفت میں کرتے ہوئے آج یہاں بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ذرائع مطابق ایئر پورٹ اتھارٹی امپلائز یونین کی پکار پر یونین کے سکریٹری رویندر سنگھ کی قیادت میں ملازمین نے بھوک ہڑتال شروع کی۔ ملازم اپنے مطالبات کی حمایت میں تین دنوں تک بھوک ہڑتال پر رہیں گے۔اس موقع پر مسٹر سنگھ نے بتایا کہ جے پور سمیت ملک کے چھ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی نجکاری کی جا رہی ہے جو ایئر پورٹ کے ملازمین کے لئے تو پریشانی کا باعث ہے ہی اس کے ساتھ ہی ایئر پورٹ کے نجی کمپنی کے ہاتھوں میں جانے سے مسافروں کو دستیاب خدمات بھی مہنگی ہو جائیں گی جس سے انہیں مشکلات کا سامنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ کا ہر ملازم اپنا کام بخوبی انجام دے رہا ہے، ایسی کیا وجوہات ہیں کہ ایئر پورٹ کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دیا جارہا ہے۔