ڈی ڈی پی آئی کے طرف سے جین اسکول کو نوٹس جاری 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2016, 2:22 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:25 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)پچھلے چار دن قبل تعلقہ کولگنہلی کے قریب واقع جین پبلک اسکول کے لائسنس کو رد کرنے اور اُسی اسکول کی تیسری جماعت میں تعلیم یافتہ لڑکی کے ساتھ اسکول کا سیکورٹی گارڈ امر بہادر کے عصمت دری کے معاملے کو مبینہ طور پرچھپانے کی کوشش کررہے اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔آج چکبالاپور ضلع کے ڈی ڈی پی آئی اشوتھ ریڈی نے جین اسکول کے خلاف ایک نوٹس جاری کیا ہے کہ اسکول کے انتظامیہ محکمہ تعلیمات عامہ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من مانی کرنے کی شکایت آئی ہے اسکول کو دسویں جماعت کے لئے منظوری نہیں دی گئی ہے لیکن پھر بھی اسکول میں دسویں جماعت کے طلباء کا داخلہ لئے جانے کی شکایت بھی موصول ہوئی ہے اسکول کی انتظامیہ مقامی محکمہ تعلیمات عامہ کو اسکول کے تعلق سے غلط رپورٹ پیش کی ہیں اس لئے دو دنوں کے اندر اسکول میں طلباء کی تعداد اور ٹیچرس کی تعداد کتنی ہے اسکول میں تعلیم دے رہے ٹیچرس کا ایجوکیشن کیا ہے اس کی تفصیل پیش کی جائے اگر تین دنوں کے اندر ساری اسکول کی تفصیل نہیں دی گئی تو اسکول کے خلاف اور اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...