جیل میں بندہیرا گروپ کی ڈائریکٹر نوہیرانے فوٹو شاپ جعلسازی سے عوام کو دیا دھوکہ۔ گلف نیوز کا انکشاف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th November 2018, 2:51 AM | خلیجی خبریں | اسپیشل رپورٹس | ملکی خبریں |

دبئی 8/نومبر (ایس او نیوز) دبئی سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت انگریزی اخبار گلف نیوز نے ہیرا گولڈ کی ڈائرکٹر نوہیرا شیخ کی جعلسازی کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ    کس طرح اس نے فوٹو شاپ کا استعمال کرتے ہوئے بڑے بڑے ایوارڈ حاصل کرنے اور مشہور ومعروف شخصیات کے ساتھ اسٹیج پر جلوہ افروز ہونے کی جعلی تصاویر میڈیامیں عام کیں  ہیں ان جعلی تصاویر کے ذریعے سرمایہ کاری کے لئے عوام کا اعتماد جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہیں۔

گلف نیوز کے فیچر ایڈیٹر مظہر فاروقی نے اپنے  ایک اسپیشل رپورٹ میں حلال سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں فی الحال جیل میں بند ہیرا گروپ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے تعلق سے لکھا ہے کہ نوہیرا شیخ اپنے نام کے ساتھ ’ڈاکٹر‘ کا سابقہ استعمال کرتی ہے، لیکن نہ وہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے اور نہ علمی اعتبارسے۔ 45سالہ نوہیرا شیخ کو ’’حلال‘‘سرمایہ کاری کے نام پر پونزی اسکیمس چلانے کے لئے دھوکہ دہی، مجرمانہ اعتماد شکنی اور مجرمانہ خوف پیدا کرنے کے الزامات کے تحت 15اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا، تب سے وہ جیل میں بند ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اب نوہیرا شیخ کا ایک اور روپ سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنی شخصیت مقبول اور قدآور ثابت کرنے کے لئے فوٹو شاپ کی مہارت کا استعمال کررہی تھی۔ بشمول عرب امارات، دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے ہیرا گروپ میں اس وقت بھرپور یقین او راعتماد کا مظاہرہ کیاجب اس نے کئی بڑے ایوارڈ جیتنے کی خبریں عام کردیں۔ان میں سے ایک ’دبئی کی شہزادی‘ شیخہ ہیند فیصل القسّیمی کی جانب سے دیا جانے والا ’ٹاپ بزنس اومن ایوارڈ‘ تھا اور دوسرا گلف فوڈ ایکزی بیشن میں ’ہیرافوڈیکس‘ کے لئے ملنے والا ’’بیسٹ نیو کمر برانڈ‘‘ ایوارڈ تھا۔اس کے علاوہ ہیرا گروپ نے اپنے یوٹیوپ چینل اور فیس بک پیج پر یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں امسال نمائش منعقد کی تھی۔ اب تحقیق سے یہ صاف ہوگیا ہے کہ یہ تمام   دعوے بالکل جھوٹے تھے۔

شیخہ ہیندفیصل القسّیمی نے جو کہ ایک مقامی فیشن لیبل’ہاؤس آف ہیند‘ چلاتی ہیں، نوہیراکو کسی بھی قسم کا کوئی ایوارڈ دینے کی بات سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے نامہ نگار کے سوال پر ٹوئٹر پر کہا :’’ یقیناًمیں اس سے ایک بار ملی ضرور تھی، کیونکہ اس کانام ہندوستان کی کاروباری دنیا میں کامیاب تازہ دم خاتون کے طورپر ایک کتاب میں شامل تھا۔مگر یہ جو تصویر ہے ،یہ فوٹو شاپ کے ذریعے بنائی گئی ہے۔‘‘

ہیرا گروپ کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ہے کہ اس نے 2018میں دبئی میں ’گلف فوڈ‘ نامی کوئی نمائش کا اہتمام کیا تھا۔ ہیرا گروپ ان 5000 شرکاء میں سے ایک تھا جو اس نمائش میں شامل ہوئے تھے اور یہ نمائش گزشتہ 20سال سے مسلسل ہر سال منعقد ہوتی ہے۔ہیرا گروپ کو ’بیسٹ نیو کمر‘ ایوارڈ دئے جانے کے دعوے کو ثابت کرنے لائق ایسی کوئی بھی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ 

ہیرا گروپ نے اپنی تشہیر کے لئے جو ایک اور تصویر عام کی تھی اس میں نوہیر اشیخ کودبئی کے ہوٹل رٹز کارلٹن میں ایک کتاب کی رسم اجرا کے موقع پر منعقدہ فنکشن میں ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ جلوہ افروز دکھایاگیا ہے۔یہ سچ ہے کہ اس کتاب میں ہندوستان کے کامیاب تاجران اور پیشہ ورانہ شخصیات کے تعلق سے ابواب شامل ہیں اور اس میں ایک باب نوہیرا شیخ کے تعلق سے بھی ہے۔ لیکن اس فنکشن کے باضابطہ اسٹیج پر نوہیرا شیخ کہیں بھی موجود نہیں ہے۔ تو اپنی غیرموجودگی کا ازالہ کرنے کے لئے اس نے فوٹو شاپ کا سہارا لیا اور اصل تصویر میں اپنی تصویربھی شامل کرکے میڈیا میں عام کردی۔ 

نوہیرا کی پونزی سرمایہ کاری اسکیم میں 2l لاکھ درہم گنوانے والے دبئی کے  ایک باشندے نے کہا:’’ کون سوچ سکتا ہے کہ وہ فوٹو شاپ سافٹ ویئر سے ایڈیٹنگ کرکے ہندوستان کی ایک وزیر کے ساتھ اپنی تصویرعام کرے گی!‘‘

فریب کاری اور جعلسازی میں مہارت حاصل کرنے والی نوہیرا شیخ نے اپنی ’آل انڈیامہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی‘(ایم ای پی) کا آغاز کرنے اور کرناٹکا اسمبلی 2018کے انتخابات لڑنے کے موقع پر بھی کچھ ایسے ہی حربے استعمال کیے۔ ایم ای پی نے اسمبلی کی 224سیٹوں میں سے 175سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے۔ ان کی شکست تو ایک یقینی بات تھی۔اس کے باوجود ایم ای پی نے ووٹرس کو یہ باور کروانے کی کوشش کی کہ ایک سروے رپورٹ کے مطابق ایم ای پی دوسری سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر نے والی ہے۔نوہیرا شیخ سے کمیشن پانے والی فریب کاری ایجنسی کا کہنا تھا کہ اس نے انتخابی سروے کے لئے بہت ہی طاقتور سیٹلائٹ کا استعمال کیاتھا۔ اپنی بات کو تقویت دینے کے لئے سیٹلائٹ اور اس سے کوآرڈی نیشن کی تفصیلات بھی پیش کی گئی تھیں۔ لیکن انتخابات کے سلسلے میں سیٹلائٹ کے ذریعے کس طرح سروے کیا جاسکتا ہے اور سیٹلائٹ انتخابی نتائج کی پیشین گوئی کیسے کرسکتا ہے اس سوال کا جواب نوہیر ا نے کبھی نہیں دیا۔ گلف نیوز نے جعلسازی اور فریب کاری کے اس پہلو پر بات کرنے کے لئے ہیرا گروپ سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...

دبئی میں پرواسی ناخدا شیرور کے زیر اہتمام ’ناخداملن‘ کا کامیاب انعقاد

دبئی کے راشیدیہ پارک میں3مارچ بروز اتوار کوپرواسی ناخدا شیرورکے زیراہتمام  ’ناخداملن‘ کا کامیاب  انعقاد کیا گیا جس میں بالخصوص شیرور کی ناخدا برادری کے150سے زائد  لوگوں نے  شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ 

النوائط ابوظہبی کا 50 سالانہ جشن - تقریری و تحریری مقابلے کی تاریخ میں توسیع

النوائط ابوظہبی کے پچاس سالہ جشن کے موقع پر جو تقریری و تحریری مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا اورغزہ کے حالات کے پس منظر میں 50 سالہ جشن موخر کیے جانے کی وجہ سے ابھی تک اس مقابلے کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تھا ، اس سلسلے میں النوائط ابوظہبی کے ذمہ داران نے اطلاع دی ہے کہ جلد ہی ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

اترکنڑا میں جاری رہے گی منکال وئیدیا کی مٹھوں کی سیاست؛ ایک اور مندر کی تعمیر کے لئے قوت دیں گے وزیر۔۔۔(کراولی منجاؤ کی خصوصی رپورٹ)

ریاست کے مختلف علاقوں میں مٹھوں کی سیاست بڑے زورو شور سے ہوتی رہی ہے لیکن اترکنڑا ضلع اوراس کے ساحلی علاقے مٹھوں والی سیاست سے دورہی تھے لیکن اب محسوس ہورہاہے کہ مٹھ کی سیاست ضلع کے ساحلی علاقوں پر رفتار پکڑرہی ہے۔ یہاں خاص بات یہ ہےکہ مٹھوں کے رابطہ سے سیاست میں کامیابی کے ...

پی ایم مودی کی تصاویر عوامی مقامات سے ہٹائی جائیں: الیکشن کمیشن کو نوٹس

ایک سینئر وکیل سرودے اور ماہر ماحولیات چودھری نے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابی مہم کو یقینی بنانے کے لیے پی ایم مودی کی تصویریں عوامی مقامات سے ہٹائی جائے۔انہوں نے سرکاری اور نیم سرکاری مقامات سے پی ایم مودی کی تصاویر ہٹانے ...

نماز پڑھنے پر حملہ،غیر ملکی طلبہ زخمی، گجرات یونیورسٹی کی واردات سے ہندوستان کو دُنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا

گجرات یونیورسٹی  میں  سنیچر کی رات  بھگوا شرپسندوں نے گھس کر اُن غیر ملکی طلبہ کو زدوکوب کیا جو یونیورسٹی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے کر تراویح نماز  باجماعت  ادا کررہے تھے۔  جے شری رام کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ہاسٹل کے ’اے‘ بلاک میں گھس کر کی گئی شرپسندی میں ۵؍ افراد زخمی ...

2019سے قبل الیکٹورل بونڈ کا 66 فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعہ کی گئی سیاسی فنڈنگ کے مزید دستاویز اتوار (۱۷؍ مارچ)کو جاری کر دیئے۔ (تفصیل صفحہ ۵؍ پر ملاحظہ کریں ) تازہ تفصیلات کے مطابق ۹؍ مارچ ۲۰۱۸ء سے ۱۱؍ اپریل ۲۰۱۹ء تک کے بونڈس  سے ۶۶؍ فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا ہے۔

بی جے پی کی ایک بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی، لوگ امید سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ایک بھی گارنٹی پوری نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی 2014 سے 2024 تک کوئی بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام امید بھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ممبئی شیواجی پارک میں اپوزیشن کے اتحاد کا مظاہرہ، ملک کو آمریت سے بچانے کا عزم

چیتیہ بھومی پر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے اختتام کے دوسرے دن اتوار کو ممبئی کے تاریخی شیواجی پارک میں   اپوزیشن اتحاد’ انڈیا‘نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک سے نفرت کےخاتمے اور دہلی میں  اگلی حکومت بنانے کا عزم کیا۔