بنگال بی جے پی کا متنازعہ بیان، جے شری رام کے نعرے کی مخالفت کرنے والا تاریخ بن جائے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 12:30 PM | ملکی خبریں |

بی جے پی اقتدارکی لالچ میں لوگوں کومشتعل کررہی ہے:ترنمول کانگریس نے سخت مذمت کی
کولکا تا ،23؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ملک بھر میں بی جے پی کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پارٹی کی مغربی بنگال اکائی کے صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ ’بھارت ماتا کی جے‘اور ’جے شری رام‘کے نعرے کی مخالفت کرنے والا کوئی بھی شخص تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔گھوش نے کہاکہ ملک بھر کے لوگ، گجرات سے گوہاٹی، کشمیر سے کنیا کماری ’بھارت ماتا کی جے‘اور ’جے شری رام‘کے نعرے لگائیں گے، اور جو شخص اس کی مخالفت کرے گا، وہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ریاست میں بی جے پی کے کارکنان کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں چلے گی۔ گھوش نے حکمراں ترنمول کانگریس کے حامیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی بری عادتیں بدل لیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان بھر میں بی جے پی کے 11کروڑ رکن ہیں، میں ترنمول کانگریس کے اپنے بھائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی بری عادتیں تبدیل کر لیں، ورنہ ہم انہیں پوری طرح تبدیل کر دیں گے۔وہیں، گھوش کے تبصرے کو نفرت آمیز اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھ چٹرجی نے کہا کہ بی جے پی جیسی پارٹی کے کسی لیڈر کے منہ سے اس طرح کا تبصرہ غیر متوقع ہے۔چٹرجی نے جوابی حملہ بولتے ہوئے کہاکہ وہ اس طرح کے نفرت آمیز بیانات اقتدار کے لالچ میں اور لوگوں کو مشتعل کرنے کے لیے دے رہے ہیں، یہ افسوسناک ہے کہ ایک سیاسی پارٹی جس سے شیاما پرساد مکھرجی جیسے لیڈر وابستہ رہے ہیں ، اس کے پاس ریاست میں ایسے لوگوں کا چہرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بی جے پی کے خواب کو چور چور کر دے گا، کیونکہ وہ مذہب کے نام پر لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ترنمول کانگریس لیڈر نے کہاکہ گرچہ ان کے پاس 11کروڑ رکن ہوں ، لیکن ان کے منصوبے کو 130کروڑ ہندوستانی ناکام کر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ مذہب کے نام پر لوگوں کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں،لیکن یہ بنگال کی ثقافت نہیں ہے، یہ اہمیت نہیں رکھتا ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں، لوگوں کی حمایت ہمیشہ ممتا کے ساتھ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...