ممتا کو نہیں کرنے دوں گا پوجا : پجاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th April 2017, 11:04 AM | ملکی خبریں |

کولکا تہ، 19؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پوری کے جگن ناتھ مندر کے ایک پجاری سومناتھ کنٹھیا نے بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے مندر میں پوجا کرنے پر اعتراض کیا ہے۔پجاری کے اس اعتراض سے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ترنمول کانگریس نے پجاری کی اس حرکت کے پیچھے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔وہیں، بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے اس سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بیف کھانے والوں کے حق میں ہمیشہ بولتی رہی ہیں، اس لیے پجاری کو ان کے مذہبی عقیدے پر شک ہوا ہوگا ،اس لیے انہوں نے اعتراض کیا ہوگا ۔غوطلب ہے کہ سومناتھ نے پیر کو مندر کمیٹی کے پاس جا کر ممتا کے وہاں آنے اور پوجا کرنے پر سخت اعتراض کیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔سومناتھ نے بتایا کہ ممتا نے گائے اور بھینس کا گوشت کھانے کی اجازت دے کر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے۔پورا مندر ایک ہندو سناتن مندر ہے، اس لیے میں نے ان کے مندر میں داخل ہونے کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ ، مندر کے دیگر پجاری ممتا کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔جگن ناتھ مندر کے ذمہ داری حاصل پجاری سوم مہاپاتر نے کہا کہ ممتا بنرجی پوری مندر میں پہنچیں گی ، تو میں کھانڈوا دے کر ان کا استقبال کروں گا۔ممتا مندر میں تقریبا ایک گھنٹے تک رہیں گی۔وزیر اعلی اور ترنمول سربراہ ممتا بنرجی بیمار ممبر پارلیمنٹ سدیپ سے ملنے منگل کو پوری کے ایک نجی اسپتا ل پہنچیں ۔موصولہ اطلاع کے مطابق، ممتا سے ملاقات کے بعد سدیپ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ وہیں اسپتا ل کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں ممتا نے کہا کہ سدیپ کی طبیعت بالکل ٹھیک نہیں ہے، ان کی صحت کو لے کر ڈاکٹروں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم پی کا وزن کافی گھٹ گیا ہے۔سدیپ کو دل سے متعلق بیماری ہے اور ان کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہو رہا ہے۔ممبر پارلیمنٹ تاپس پاس کی بھی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ سدیپ بند و اپادھیائے اور تاپس پال کو سی بی آئی نے روزو یلی معاملے میں گرفتار کیا ہے۔دونوں جیل حراست میں ہیں، لیکن اس دوران سدیپ کی طبیعت مزید بگڑ جانے پر انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔وہیں، اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کے ساتھ ملاقات کے امکان پر ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ تین روزہ اڑیسہ دورے پر ہیں۔اگر اس دوران موقع ملا، تو وہ پٹنائک سے ضرور ملاقات کریں گی۔انہوں نے کہا کہ نوین کے ساتھ ان کے بہتر تعلقات ہیں اور گزشتہ دنوں وہ پارلیمنٹ میں ملی تھیں ، اس لیے اسے لے کر کسی بھی طرح کی سیاسی قیاس آرائی لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...