جاٹ تحریک: کور کمیٹی کا رخ سخت، تحریک کریں گے تیز

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 25th February 2017, 11:12 AM | ملکی خبریں |

چنڈی گڑھ،24؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) ہریانہ میں29 جنوری سے دھرنے پر بیٹھے جاٹ سماج کے لوگوں نے حکومت پر دھوکہ دینے کا الزام لگایاہے۔ جاٹ لیڈروں کا الزام ہے کہ حکومت بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنوں کو بچانے کے لئے جاٹ برادری کے خلاف سازش رچ رہی ہے۔ کیونکہ گذشتہ سال کے جاٹ ریزرویشن تحریک میں ہوئے تشدد میں بی جے پی کارکنان بھی شامل تھے۔ اس کے ساتھ ہی جاٹ لیڈروں نے واضح کر دیا کہ حکومت کی طرف سے قائم مذاکرات کمیٹی کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔ ۔یہی نہیں26 فروری کوجاٹ سماج کے لوگ وسیع سطح پر اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے خواتین کالے کپڑے اور مردکالی پگڑی پہن کرسیاہ دن منائیں گے۔ جمعہ کو روہتک میں جاٹ ریزرویشن سنگھرش سمیتی کی کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں تحریک سے متعلق کئی اہم فیصلے لئے گئے۔میٹنگ کے بعد آل انڈیا جاٹ ریزرویشن سنگھرش سمیتی کے صدر یشپال ملک نے صحافیوں کومیٹنگ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر مذاکرات میں معاہدے کرتے وقت کہا ہے کہ حکومت سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرے۔ جب حکومت بی جے پی کے کارکنوں، رہنماؤں، افسر اور ملازمین کے ساتھ ساتھ حکومت پرنس سینی کی نام نہاد بریگیڈ کے لوگوں کو بچانا چاہتی ہے تو جاٹوں پر جھوٹے کیس لگا کر انہیں کیوں بدنام کرنا چاہتی ہے۔ ہم نے ہر بار حکومت سے یہی کوشش کی، کہ رویہ سب کے ساتھ ایک جیسا ہو۔ ہریانہ حکومت سے مذاکرات میں تعطل کی بنیادی وجہ، حکومت وعدوں پر تحریک ملتوی کرانا چاہتی ہے جیسا 22 فروری 2016، 18 مارچ 2016 اور 18 جون 2016 کووعدے کر کے تحریک کوملتوی کرایااوراس کے بعد ان مطالبات کو نہ مان کر جاٹ سماج کو دھوکہ دیا۔ جبکہ آل انڈیا جاٹ ریزرویشن سنگھرش سمیتی کی تجویزتھی کہ جب تک وعدوں کو پورا کرنے میں وقت لگے، تب تک دھرنوں پر کم تعداد میں لوگ رہیں اور جب وعدے پورے ہو جائیں، تبھی دھرنے ملتوی ہوں۔اس مطالبہ پرحکومت کاراضی نہ ہونایہ ظاہرکرتاہے کہ حکومت اب بھی چالاکی اور دھوکہ دہی سے کام نکالناچاہتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...