انسانی حقوق پر یقین ہے ، لیکن کشمیر میں حالات کے مطابق اٹھایا جائے گا قدم :جنرل راوت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2017, 11:49 AM | ملکی خبریں |

سری نگر، 17؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا )کشمیر میں پتھر بازی اور دہشت گردانہ حملوں پر فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے پھر ایک بیان دیا ہے۔تلنگانہ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شامل ہونے گئے آرمی چیف نے وادی میں پتھر بازی کے واقعات کے تناظر میں ایک سوال کے جواب میں دعو ی کیا کہا کہ ان کا انسانی حقوق پر یقین ہے اور انڈین آرمی کا اس معاملے میں بہتر ریکارڈ ہے ،لیکن وادی کے حالات کے مطابق ایکشن ہوگا۔آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے کچھ علاقوں میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے مسائل ہیں لیکن اس کے خاتمے کے لیے قدم اٹھائے جا رہے ہیں اور جلد ہی حالات قابو میں آ جائیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ حالات کو قابومیں کرنے کے لیے جو بھی ضروری ہوگا ، کیا جائے گا۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ انسانی حقوق کا ہم احترام کرتے ہیں اور ہماری کوشش بھی رہے گی کہ ان کی خلاف ورزی نہ ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے وادی میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہونے کے بعد فوج نے بھی ایکشن تیز کر دیا ہے۔جمعہ کو فوج کے آپریشن میں لشکرطیبہ کا کمانڈر جنید مٹو مار گرایا گیاتھا، حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی اور سبزار کے بعد یہ فوج کی ایک اور کامیابی ہے۔اس سے پہلے کشمیر میں ضمنی انتخاب کے دوران میجر گوگوئی نے ایک مقامی نوجوان کو جیپ کے بونٹ پر باندھ کر گھمایا تھا۔ریاست کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اس تصویر کوٹوئٹ کیا تھا جس کے بعد تنازعہ کھڑا ہوا تھا اورکئی لوگوں نے اس واقعہ پر فوج کی کاروائی کوتنقید کانشانہ بنایا تھا۔کچھ دنوں کے بعد اس واقعہ کوانجام دینے والے میجر گوگوئی خود سامنے آئے تھے اور اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا تھاکہ الیکشن پارٹی کے لوگوں کی جان بچانے کے لیے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔فوج کے سربراہ نے بھی میجر گوگوئی کو انعام سے بھی نوازا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...