مرکز السنہ اہل حدیث بھٹکل کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کا عظیم الشان اجلاس۔ملک بھرسے علماء کرام کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 29th March 2017, 5:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29/ مارچ (ایس او نیوز) مرکز السنہ اہل حدیث بھٹکل کے زیر اہتمام گزشتہ روز نیو انگلش اسکول کے ہال میں اتحاد بین المسلمین کے اہم عنوان سے ضلعی جمعیت اہلحدیث شمالی کینرا کے زیر نگرانی ایک  عظیم الشان اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ملک بھر سے  کئی ممتاز علماء کرام نے شرکت کی ۔پروگرام کی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرسی  سے تشریف فرما شیخ عبد الغفور نےتوحید پر روشنی ڈالتے ہوئے عقائد کی اصلاح اوراپنی توحید کو درست اور مضبوط کرنے پر زور دیا ۔اورشرک سے اجتناب کے ساتھ ساتھ گناہوں سے بچتے ہوئے عمل صالح کرنے کی تاکید کی۔ان کے بعد اصلاحی معاشرہ میں عورتوں کا داعیانہ کردار کےموضوع پرداعی ومبلغ ہبلی شیخ عبد الرزاق جامعی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص دین کا علم حاصل کرتا ہے تو وہ صرف اپنی نسل کے لئے فائدہ پہنچاسکتا ہے۔لیکن اگر کوئی عورت دین کا علم حاصل کرے تو وہی علم اس کے  نسل در نسل آسکتا ہے۔کیونکہ ایک عورت کے اندر داعیانہ صفت آجائے تو وہ بھی اسلام کی بخوبی خدمت انجام دے سکتی ہے۔انہوں نے  مختلف  صحابیات رضوان اللہ اجمعین کا حوالہ دے کر عورتوں کو بھی امربالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے کی تاکید کی۔اس موقع پر شیخ یوسف جمیل جامعی حفظہ اللہ نے اہل حدیثوں پر عائدمختلف  الزامات  کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ائمہ اربعہ کی خدمات کا اعتراف نہ کرنا گویا  فسق میں مبتلاہونا ہے۔اگر کوئی ائمہ کے مقام ومرتبہ کا قائل نہیں ہوتا ہے تو ممکن ہے کہ اس سے بڑی غطی سرزد ہو۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا اہل حدیث حق کو مصدر اور منبع سے تلاش کرتے ہیں۔اور وہ مصدر کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ ہے۔جو کچھ لینا ہے اہل حدیث یہیں سے لیں گے۔انہوں نے مزید اہل حدیث پر   صحابہ کو برا بھلا کہنے کے الزام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو سب  سے بڑا بہتان قرار د یا۔ انہوں نے اس موقع پر دعوی کیا کہ برصغیر میں سب سے قدیم اسلامی تحریک جماعت اہل حدیث کی تحریک ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل حدیث تمام افکار پر ،تمام نظریات پر اور تمام خیالات پر کتا ب و سنت کو مقد م رکھتے ہیں۔

 دوسری نشست میں امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی  شیخ عبد السلام سلفی نے ملک میں موجودہ طلاق ثلاثہ مسئلہ کو لیکر حکومت  کےیونیفارم سول کوڈ کو نافذ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ  میں ہمیں  پوری ملت اسلامیہ ہندیہ کے ساتھ جماعت اہل حدیث متحدہ ومتفقہ طور پر کندھے سے کندھا ملا کرکے  کا م کرتی ہے کہ اگر حکومت تین طلاق کا بہانہ بناکر یکسا ں سول کوڈ نافذ کرنا چاہتی ہے،تو ہم قطعااس بات کو گوارا نہیں کرتے اور ہمیں یہ منظور نہیں ہے۔بلکہ مسلم پرسل لاء میں جو طلاق کا مسئلہ ہے ہمیں وہ منظور ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ متفق علیہ اہل سنت ولجماعت کے مسائل میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ایک مجلس کی تین طلاق ایک ساتھ دینا طلاق بدعی ہے۔لیکن طلاق بدعی ہونے کو سبھی مانتے ہیں مگر  اس کے باوجود اس کی وکالت  کی جاتی ہے۔انہوں نے اس موقع پر مسلمانوں کی الگ الگ جماعتوں ،نسبتوںوعصبیتوں میں بٹ جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام مسلمانوں  کومتحد ہونے کی دعوت دی۔

اجلاس کی آخری نشست میں سابق نائب ناظم مرکز جمعیت اہل حدیث ہند  شیخ مقیم فیضی نے بندوں کے حقوق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے سے رحم کا معاملہ کر تے ہوئے عفو در گزر کی راہ اپنائے۔اور صبر وتحمل کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کریں ۔چاہے وہ کسی بھی مذہب اور فرقہ سے کیوں نہ ہو۔عدل و احسان کا دامن تھامے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسلمان کو کافر قرار دینا درست نہیں چاہے وہ مسلمان بدعت وخرافات جو بھی کریں لیکن انہیں کافر کہنا درست نہیں ہے۔اس موقع پر شیخ اسلم خانصاحب نے موبائل اور انٹرنیٹ  کے غلط استعمال سے بچتے ہوئےاس کے صحیح استعمال کرنے کی نصیحت کی ۔اور اس کو  طلباء کے ہاتھوں  میں بغیر ضرورت کے نہ دینے کی سر پرستوں کو  تاکید کی۔صدارتی خطاب کرتے ہوئے شیخ انیس الرحمن نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت اور اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور  اتحاد کے فقدان سےہورہے ملی انتشار پر تشویش کا اظہار کیا ۔پروگرام میں اطراف بھٹکل سے بھی لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

پورا پروگرام ساحل آن لائن پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا، جس کی ریکارڈنگ ذیل میں دی جارہی ہے: 

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...