اب کوئی کجریوال پیدانہیں ہوگا،اناہزارے کی یقین دہانی، تحریک سے جڑنے کے لیے نمبرجاری کیا
نئی دہلی15جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اناہزارے جلد ہی کرپشن کے خلاف ملک گیرتحریک چلائیں گے ۔ اس سفر کا مقصد لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔اناہزارے نے کہاکہ وہ 23 مارچ سے دہلی میں تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کریں گے۔اناہزارے نے اس مقصد کے لیے ایک نمبر(8879069688) جاری کیاہے۔اناہزارے نے کہا کہ ملک میں جماعتوں اور تنظیم ہونے کی وجہ سے بدعنوانی بڑھ گئی ہے۔اس سوال پر اناہزارے نے کہاکہ کسی اور تحریک کے ساتھ کیجریوال دوبارہ نہیں آئے گا، تحریک کے ساتھ کوئی بھی نہیں پیدا ہوگا۔اناہزارے کے مطابق مودی کی حکومت نے توقع کے مطابق کام نہیں کیاہے۔ بدعنوانی کے خلاف ان کی مہم میں لوگوں سے جڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔