سری لنکا کو منانا بہت مشکل تھا:نجم سیٹھی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2017, 6:17 PM | اسپورٹس |

لاہور،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نوید دی ہے کہ رواں سال ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ورلڈ الیون، اکتوبر کے آخر میں سری لنکن کرکٹ ٹیم اور نومبر میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئیں گی۔چیرمین پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان لانا ان کے اہداف میں شامل ہے۔لاہور میں قذافی سٹیڈیم میں پیر کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کی ٹیم کو منانا بہت مشکل تھا، لیکن سری لنکن بورڈ نے دلیری کے ساتھ فیصلہ کیا اور پاکستان آنے کی حامی بھر لی۔ جس کے لیے وہ جلد اپنی حکومت سے بات کریگی۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور بورڈ کے چند آفیشلز دورہ پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ رواں سال نومبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے لیے اچھے انتظامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کی پاکستان میں آمد ورلڈ الیون کی آمد سے مشروط ہے۔نجم سیٹھی کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے مثبت جواب مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون میں کون کون سے کھلاڑی شامل ہونگے، یہ ایک پہیلی ہے جس کا جواب آئندہ تین روز میں دے دیا جائے گا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں لاہور کے حفاظتی انتظامات پر مطمئن دکھائی دیتی ہیں۔ ورلڈ الیون اپنے تین میچز پاکستان میں کھیلے گی۔ جس کے لیے حفاظتی امور کے علاوہ تمام اخراجات پی سی بی کرے گا۔غیر ملکی ٹیمیں لاہور سے باہر کھیلنے کے لیے تیار نہیں، لیکن بورڈ کوشش کر رہا ہے کہ انہیں کراچی میں بھی کھیلنے پر راضی کیا جائے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سیکورٹی وفد رواں ہفتے جبکہ ویسٹ انڈیز کا سیکورٹی وفد ستمبر کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ حفاظتی انتظامات کر بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ان کی پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت سے بات ہو گئی ہے جو انتظامات میں بھرپور تعاون کرے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...