مسلمانوں اٹھو! رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا پروانہ لیکرآرہا ہے! رمضان آنے سے پہلے اسکی تیاری کرلو: مولانا سید انظر شاہ قاسمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th May 2018, 11:21 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 6 مئی(ایس او نیوز؍محمد فرقان) سال کے گیارہ مہینے گھر کیلئے، بیوی بچوں کیلئے، کاروبار کیلئے اور صرف ایک ماہ اللہ کی عبادت کیلئے، اللہ کو راضی کرنے کیلئے۔مسلمانوں اٹھو رمضان آرہا ہے! اس سے پہلے کہ اللہ کے دربار سے رمضان ہمارا مہمان بن کر ہم تک پہنچے اسکے استقبال کیلئے تیار ہوجاؤ۔اسکا استقبال عبادتوں سے اور گناہوں سے توبہ کرکے کیا جاتا ہے۔ جس نے اسکا استقبال صحیح طریقے سے کیا وہ اللہ کے یہاں مقبول ہوگا اور جس نے نہیں کیا وہ مجرم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسجد شباب الاسلام، گروپن پالیہ ،بنگلور میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔

شاہ ملت نے فرمایا کہ رمضان المبارک ہمارے لئے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا پروانہ لیکر آرہا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ کتنی بد قسمتی ہوگی کہ ہمارے پاس اللہ کے یہاں سے مہمان آئے اور ہم اپنے کاموں میں مشغول رہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ رمضان المبارک آنے سے پہلے مسلمانوں کو ایک ترتیب بنانی چاہئے، جس سے وہ زیادہ وقت غیر ضروری کاموں میں برباد کئے بغیر اللہ کی عبادت میں گزارے،تلاوت قرآن پاک میں گزارے۔ مولانا نے فرمایا آج ہم لوگ رمضان میں صرف سحری اور افطاری کے تیاریوں میں مصروف رہتے ہیں جبکہ نبی کریم ﷺ نے اکثر سحری اور افطاری صرف کھجور سے کیا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ سحری اور افطاری کرنا بھی روزہ میں شامل ہوتا ہے لیکن اتنا زیادہ بھی تناول نہیں کرنا چاہئے کہ فجر اور تراویح پڑھنے میں تکلیف ہو۔مولانا نے فرمایا کہ اکثر ہوٹل والے رمضان میں کھانے وغیرہ کی قیمت زیادہ کردیتے ہیں جو بلکل غلط ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ جہاں اچھے انداز میں قرآن پڑھا جاتا ہو، جہاں ہماری اصلاح ہوتی ہو وہاں تراویح پڑھیں اور آخری عشرے میں اعتکاف ضرور کریں۔

مولانا شاہ قاسمی نے 2023ء کے بارے میں بتاتے ہوئے فرمایا کہ 1923ء میں ترکی کے خلیفہ نے باطل طاقتوں کے ساتھ ایک سو سال کا جو معاہدہ کیا تھا وہ 2023ء میں ختم ہوجائے گا اور معاہدے کے مطابق تمام عربی اور دیگر ممالک پھر سے ترکی حکومت کے حوالے ہونگے اور موجودہ ترکی حکومت کا سربراہ طیب اردگان اسکی باگ ڈور سنبھالیں گے۔شاہ ملت نے فرمایا کہ الحمدللہ طیب اردگان اس کے قابل بھی ہیں اور وقت کے فرعونوں پر انکا دبدبہ بھی بہت زیادہ ہے۔ پوری دنیا میں ظلم کے خلاف سب سے پہلی آواز یہی بلند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے میٹنگ میں بھی طیب اردگان نے آواز حق کو بلند کیا ہے۔مولانا نے امید ظاہر کی کہ 2023ء کے بعدطیب اردگان خلافت عثمانیہ قائم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ قابل ذکر ہیکہ ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس سے خطبہ جمعہ سے استفادہ کیا اور نماز جمعہ ادا کی۔ بعد نماز ذکر کی مجلس منعقد ہوئی اور شاہ ملت کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔