آئی اے ایس افسر سے بدکلامی اور دھمکی کا معاملہ؛ وزیراعلی سدارامیا کا رکن اسمبلی کو انتباہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th October 2017, 5:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 11اکتوبر (یو این آئی/ایس او نیوز ) کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے پارٹی کے رکن اسمبلی کی جانب سے آئی اے ایس افسر سے مبینہ بدکلامی اور انہیں دھمکی دینے پر شدید اعتراض کیا۔ اس تعلق سے جب میڈیا کے نمائندوں نے ان سے ردعمل جاننا چاہا تو انہوں نے کہا '' اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد میں نے رکن اسمبلی شیوامورتی کو سنجیدگی کے ساتھ مشورہ دیا کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں ۔مجھے ہنوز اس تعلق سے تفصیلات نہیں ملی ہیں۔ رپورٹ ملنے کے بعد میں کارروائی کروں گا۔

'' بتایا جاتا ہے کہ رکن اسمبلی سکریٹری کامرس ' معدنیات و زوالوجیکل ڈپارٹمنٹ راجندر کمار کٹاریہ سے بار بار ملاقات کررہے تھے اور ان کے بیٹے کی کانکنی کے لائسنس کی درخواست کو منطوری دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان سے مبینہ طور پر بدکلامی کی گئی۔تاہم رکن اسمبلی نے بدکلامی یا دھمکی دینے کے الزامات کی تردید کی۔ اسی دوران کٹاریہ نے آئی اے ایس آفیسرس ایسوسی ایشن کے صدر پی روی کمار ' چیف سکریٹری سبھاش چندرا کنتیا ' پرنسپال سکریٹری ایل کے عتیق سے اس تعلق سے شکایت کرتے ہوئے اس مسئلہ کو سدارامیا کے علم میں لایا۔کٹاریہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز پیش آئے اس واقعہ کے بعد میں نے سدارامیا سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ ان حالات میں فرائض انجام دینا میرے لئے مشکل ہوگا۔ میں نے پولیس سے شکایت کرنے کے امکان پر غور کیا تھا تاہم اس سے میں نے گریز کیا۔یہ کہتے ہوئے کہ کانکنی کے لئے لائسنس دینے سپریم کورٹ کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ کسی مخصوص شخص کی حمایت نہیں کرسکتے ' کٹاریہ نے کہا کہ جب عدالت عظمیٰ کرناٹک میں کانکنی کی تجارت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے ' کسی کی بھی حمایت ممکن نہیں ہے ۔چیف سکریٹری کو لکھے گئے خط میں کٹاریہ نے کہا کہ رکن اسمبلی کے فرزند سورج نے سدیشور ا درگا گاوں کے سروے نمبر 78کی 6ایکر اراضی کو کانکنی کے لئے لیز پر دینے کی منظوری کی خواہش کی تھی۔ قواعد کے مطابق نائک کی جانب سے داخل کردہ درخواست نامناسب ہے ۔ کٹاریہ نے الزام لگایا کہ رکن ا سمبلی نے کانکنی و معدنیات کے ڈائرکٹر سے اس فائل کی منظوری حاصل کرنے کے لئے ان پر دباو ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔ کٹاریہ نے کہا کہ رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ حکومت ہیں اور ان کے احکام پر عمل کیا جانا چاہئے ۔ اگر ان کے احکام پر عمل نہیں کیا گیا تو مستقبل میں سنگین عواقب کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ کٹاریہ نے اپنے خط میں الزام لگایا کہ رکن اسمبلی نے عوام کے سامنے نہ صرف مجھ سے بدکلامی کی بلکہ کہا کہ میں نے محکمہ کی رقم کو لوٹ لیا ہے ۔نائک نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایس سی /ایس ٹی ویلفیر لیجسلیچر کمیٹی کے صدر ہیں اور مراعات سے محروم طبقہ کی بہبود کے لئے ہی آئی اے ایس افسر سے ملاقات کی گئی ہے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...