جوئیڈا پولیس کوارٹرز میں غیر قانونی لکڑی ضبطی معاملہ:خفیہ شعبے کا اہلکار گرو راج لاپتہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th February 2019, 5:56 PM | ساحلی خبریں |

کاروار12؍فروری (ایس او نیوز) جوئیڈا کے پولیس کوارٹرز میں غیر قانونی طور پر قیمتی لکڑی اکٹھا کرکے رکھنے کے معاملے میں کلیدی ملزم گروراج ابھی تک لاپتہ بتایا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ گروراج محکمہ پولیس کے انٹلی جنس ڈپارٹمنٹ کا اہلکار ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ لکڑی ضبطی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد گزشتہ تین دنوں سے گروراج لاپتہ ہے اور پولیس کو ا س کاکوئی سراغ نہیں مل رہا ہے۔اسی کے ساتھ اس معاملے میں تحقیقات کس مرحلے میں ہیں اور اس میں کیا چیزیں اب تک پتہ چلی ہیں، اس تعلق سے بھی پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران نے چپکی سادھ رکھی ہے۔پولیس کا ایک اہلکار ہی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پائے جانے سے عوام یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ پولیس اس میں کتنی مستعدی سے کام کرتی ہے اور اس کا انجام کیا نکلتا ہے۔چونکہ قیمتی لکڑیاں ضبط ہونے کے اس معاملے میں محکمہ جنگلات کے افسران کی غفلت کی بھی نشاندہی ہوتی ہے اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ یہ کیس دونوں اہم ترین محکمہ جات کے لئے الجھن اور مسائل کا سبب بن گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔