سڑک بیوپاریوں میں آئی ڈی کارڈ تقسیم کرنے ہائی کورٹ کاحکم 21فروری سے پہلے جاری نہیں کیاگیا تو بی بی ایم پی پرجرمانہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th January 2018, 11:04 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جنوری (ایس او نیوز) ہائی کورٹ نے ایک ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ بنگلوروشہر میں سڑکوں کے کنارے بیوپارکرنے والے بیوپاریوں کو 21فروری سے پہلے شناختی کارڈ ( آئی ڈی کارڈ) فراہم کردیاجائے ، ہائی کورٹ نے بروہت بنگلور مہانگر پالیکے ( بی بی ایم پی) کو اس بات کی ہدایت دی کہ وہ جلد ازجلد سڑک کنارے تجارت کرنے والے بیوپاریوں کو آئی ڈی کارڈ دے، سڑک کے بیوپاریوں میں شناختی کارڈ تقسیم کرنے کیلئے بی بی یم پی کو ہدایت دینے بنگلورو ضلع خوردہ فروش تنظیموں کے فیڈریشن کے صدر یس بابو ودیگر نے ہائی کورٹ میں عرضی دائرکی تھی، اس عرضی پرسماعت کرتے ہوئے جسٹس ونیت کوٹھاری پرمشتمل بنچ کل یہ حکمنانہ جاری کیا، بی بی یم پی کی جانب سے جن بیوپاریوں کونشان زد کیاگیاہے۔ انہیں فوری طورپر آئی ڈی کارڈ دےئے جائیں۔21فروری سے پہلے آئی ڈی کارڈ فراہم کرنے میں نام کام رہے تو اس کام کے نگراں کارافسر کو فی یوم 1000روپے کے طورپر جرمانہ عائد کیاجائے گا۔ طے شدہ تاریخ میں جتنی تاخیر ہوگی، ایک دن کی تاخیر کے حساب سے بی بی یم پی سے جرمانہ وصول کیاجائے گا۔ عرضی گزاروں کی جانب سے عدالتی کارروائی انجام دینے والے وکیل کلپٹن روژاربو نے کہاکہ قومی شہری زندگی گزر بسراسکیم کے تحت کرناٹک کے تمام شہروں میں برسرروزگار سڑک کے بیوپاریوں کا سروے کرتے ہوئے آئی ڈی کارڈ فراہم کرنے مرکزی حکومت نے ہدایت جاری کی تھی۔ اس اسکیم کے تحت بی بی یم پی کے افسروں نے 2017میں سروے کیاتھا لیکن اب تک آئی ڈی کارڈ جاری نہیں کیاگیا۔ اس لئے عدالت نے بی بی یم پی کوحکم دیتے ہوئے کہاکہ خصوصی طورپر آئی ڈی کارڈ جاری کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...