اسرائیلی پارلیمان میں اللہ اکبر کی صدا از:شمس تبریز قاسمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th November 2016, 1:14 PM | اسپیشل رپورٹس |

دنیا کے کسی مسلم ملک کی پارلیمنٹ میں آج تک اللہ اکبر کی صدابلندنہیں ہوئی،کسی مسلم پارلیمان میں اذان نہیں پڑھی گئی،انٹرنیٹ پر ہم نے بہت سرچ کیا ،لیکن کہیں بھی یہ معلومات نہیں مل سکی کہ کسی مسلم ملک کی پارلیمنٹ میں کبھی اذان دی گئی ہو ،نہ ہی یوٹیوب پر کوئی ایسی ویڈیو دستیاب ہوسکی جس میں یہ دیکھاگیا ہوکہ پارلیمنٹ میں اللہ اکبر کی صدا بلند ہورہی ہے ؛لیکن ہاں !ایک مسلم دشمن ملک کی پارلیمنٹ میں اللہ اکبر کی صدا بلند ہوگئی ،اسرائیل پارلیمنٹ میں مسلم ممبر پارلیمنٹ طالب ابوعرارنے اذان پر مخالفت کی بات سن کر پارلیمنٹ میں ہی اذان دینی شروع کردی اوریوں ایمانی جوش و ولولہ کی ایک نئی تاریخ مرتب کرکے ظالم طاقتوں سے خائف مسلمانوں کو حوصلہ ،ہمت ،جرات ،بیباکی جیسی دولت سے سرفراز کردیا۔

اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم اذاں، لا الہٰ الا اللہ

اسرائیل اس خطے کا نام ہے جہاں عربوں اور مسلمانوں کو دربدرکرکے دنیا بھر سے یہودیوں کو لاکر بسایاگیا ،اقوا م متحدہ نے اپنے قیام کے فورا بعد1948 میں فلسطین کے بیشتر علاقے پر قبضہ کرکے امریکی چھاؤنی ’’اسرائیل اسٹیٹ ‘‘کے قیام کا اعلان کردیا۔اس اسرائیل سے مسلمانوں کی مذہبی ،ثقاقتی ،سماجی ،ملی ،سیاسی اور تاریخ کا گہرارشتہ ہے ،یہاں مسلمانوں کا تیسراسب سے مبارک اور مقدس شہر یروشلم واقع ہے ،اسی سرزمین میں مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد اقصی بھی ہے ،اس کی حصول کی جدوجہد کرنا اور یہودیوں کے پنجہ استبداد سے آزاد کرانے کی فکرنا ہمارے ایمان کا لازمی ہے ۔

اسرائیل نے گذشتہ دنوں مسجدوں میں مائک سے اذان دینے پر پابندی عائدکرنے کیلئے پارلیمنٹ سے ایک قانون بنانے کافیصلہ کیا،اسرائیلی کابینہ کی طرف سے لاوڈ ا سپیکروں پر اذان دینے پر پابندی کا قانون منظور کیے جانے کے بعد اسے پارلیمنٹ میں رائے شماری کے لیے پیش کیا گیا، اسرائیلی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن احمد التیبی نے حکومت کی جانب سے اذان پر پابندی کے مجوزہ بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہودی لابی اسلام فوبیا کا شکار ہے، بل کی منظوری اسرائیلی فاشسٹ معاشرے کی عکاسی کرتی ہے۔اس دوران ایک اور مسلم رکن طالب ابو عرار نے پارلیمنٹ میں اللہ اکبر کی صدابلند کرتے ہوئے اذان دینا شروع کر دیا،اذان کی آوازسن کر یہودی اراکین پارلیمنٹ آگ بگولہ ہوگئے ،انہوں نے روکنے کے لئے شور شرابہ شروع کر دیا لیکن عزم وہمت کے جواں پیکر ابوعرار نے کچھ سنے بغیر اذان کا سلسلہ جاری رکھا ،تمام کلمات کہنے کے بعد انہوں نے اذان کے بعد کی دعاء مسنون پڑھی اور اسلام دشمن ملک کی پارلیمنٹ یہ نظارہ دیکھتی کی دیکھتی ہی رہ گئی۔

اسرائیل میں مسلمان سب سے بڑی اقلیت میں ہیں، 17 فیصد سے زائد مسلمان وہاںآباد ہیں،مسجدیں اور دیگر مذہبی ادارے قائم ہیں ،سیاست میں بھی مسلمانوں کا عمل دخل ہے ،7 مسلمان ممبران پارلیمنٹ کی حیثیت سے مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی کرتے ہیں جن میں ایک خاتو ن محترمہ حنیز ذوبی بھی شامل ہیں،آئین کی روسے انہیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن یہودی قوم اپنی پرانی سرشت کے پیش نظر موقع بہ موقع مسلمانوں کو پریشان کرتی رہتی ہے ،لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی بھی اسی سازش کی ایک کڑی ہے تاہم ایک عربی اخبار نے یہ خبر شائع کی ہے کہ اسرائیلی وزیر داخلہ پابندی کے خلاف تھے انہوں نے پارلیمان میں کہاتھاکہ اگر فلسطین کی مساجد میں لاوڈ سپیکروں پر اذان دینے پر پابندی عائد کی گئی تو اس کے نتیجے میں یہودیوں کے مذہبی شعائر بھی متاثر ہو سکتے ہیں اور ہفتے کے روز ہونے والے یہودی مذہبی عبادات بھی اس قانون کی زد میں آ سکتے ہیں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں یہ معاملہ ابھی زیر غور ہے اور لاؤڈاسپیکر سے اذان ممنوع قراردیئے جانے والے بل پر رائے شماری نہیں ہوسکی ہے ،اس دوران مسلم رکن پارلیمنٹ طالب ابوعرار کے جرات ایمانی کو دنیا بھر میں سلام کیا جارہاہے ،اذان کی ویڈو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے ،دنیا بھر کے مسلمان فیس بک اور ٹوئٹر پر یہ لکھ کر شیئر کررہے ہیں کہ اللہ اکبر کی صدالگانے والے ہی اس سرزمین کے اصلی حقدا ر ہیں اور ہم بہت جلد انہیں فلک شگاف نعروں کے ساتھ اپنی یہ زمین واپس لیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...