غزہ میں اسرائیل کی کھلی سفاکانہ دہشت گردی،7فلسطینی شہید، 500 زخمی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 29th September 2018, 5:25 PM | عالمی خبریں |

غزہ29ستمبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ ایس او نیوز) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران جمعہ کے روز سات فلسطینی شہید اور پانچ سو سے زاید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق غزغزہ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ محمد الحوم اور 18 برس کے ایاد خلیل الشاعر24 سالہ محمد بسام شخصہ،18 سالہ محمد علی محمد انشاصی،26 سالہ محمد اشرف العواودہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنے اور شہید ہوگئے۔ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دو مزید فلسطینی اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں، تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ زخمی ہونے والوں میں 35 بچے، چارخواتین، چار امدادی کارکن اور دو صحافی بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ ان کے فوجیوں نے ’’طے شدہ ضابطے‘‘ کے مطابق مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، تاہم اسرائیلی فوج نے مخصوص حالات کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ یاد رہے کہ اس سال مارچ سے اہالیاں غزہ بالخصوص اور فلسطینی بالعموم ہر جمعہ کے روز احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں۔ اسرائیل۔غزہ سرحد پر ہونے والے ان مظاہروں پر اسرائیلی فائرنگ سے ابتک 191 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہید ہونے والوں کی محدود تعداد ایسے افراد کی ہے کہ جو مظاہرین پر اسرائیلی فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولا باری میں جان کی بازی ہار گئے۔ فلسطینی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسرائیلی قبضے کے بعد علاقہ چھوڑ جانے والے فلسطینیوں کو وطن [اب اسرائیل] واپس آنے دیا جائے۔ اسرائیل سمجھتا ہے کہ بڑے پیمانے پر بے دخل فلسطینیوں کو واپسی کی اجازت دینا یہودی ریاست کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ انہی حلقوں کا الزام ہے کہ حماس کی قیادت میں غزہ کی حکومت ایسے مظاہرے منظم کروا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔