فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے اسرائیلی قانون کی شدید مذمت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th January 2018, 12:06 PM | عالمی خبریں |

رام اللہ 5جنوری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی کنیسٹ میں فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دیے جانے کے ظالمانہ قانون کی منظوری کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی تین بڑی تنظیموں نے صہیونی کنیسٹ میں منظور ہونے والے اس قانون کو غیرانسانی قرار دیا ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ مزاحمتی حملوں کے الزام میں گرفتار فلسطینیوں کو سزائے موت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی کنیسٹ نے ایک مسودہ قانون پر اتبدائی رائے شماری کی تھی جس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو سزائے موت دینے کی منظوری دی گئی تھی۔ مسودی کی حمایت میں 52 اور مخالفت میں 49 ارکان نے ووٹ ڈالا۔فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں’الضمیر فاؤنڈیشن‘ا تھارٹی برائے حقوق اسیران اور مرکز حریات کی طرف سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی قانون کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل قدم بہ قدم فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسندانہ پالیسی اپنائے ہوئے ہے اور نسل پرستانہ قوانین کی منظوری کے ذریعے فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کا استحصال کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا قانون منظور کرنا قابضانہ فوج داری قانون بحال کرنے کے مترادف ہے۔ یہ قانون سنہ 1950ء میں منظور ہونے والے نازیوں اور ان کے معاونین کے محاسبے کے اس ظالمانہ قانون کا حصہ ہے جس کا اطلاق فلسطینی قوم کے ساتھ کرنے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سزائے موت کا اسرائیلی قانون اسرائیل کے فوجی احکامات میں پہلے بھی موجود رہا ہے مگر اس کے لیے کسی فوجی عدالت کے تینج ججوں کا اتفاق رائے ضروری ہے۔ آج تک اسرائیل کی کسی فوجی عدالت نے اس قانون کا استعمال نہیں کیا ہے۔ تاہم صہیونی ریاست ماورائے عدالت فلسطینیوں کے مجرمانہ قتل جیسے جرائم میں ملوث رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...