الجزیرہ ٹیلی وژن تشدد کو ہوا دے رہا ہے: اسرائیلی وزیراعظم

Source: S.O. News Service | By Roomana Sunehri | Published on 27th July 2017, 6:57 PM | عالمی خبریں |

تل ابیب،27جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بینجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ الجزیرہ ٹیلی وژن کے عملے کو اسرائیل سے بیدخل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ چینل مشرقی یروشلم کی منفی رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت ٹی وی نیوز چینل الجزیرہ کو اپنے ملک سے باہر نکال دینے پر غور کر رہی ہے کیونکہ یہ مشرقی یروشلم میں پیدا صورت حال کی منفی کوریج کرتے ہوئے پرتشدد حالات کو ہوا دے رہا ہے۔ نیتن یاہو نے ان خیالات کا اظہار اپنے فیس بک پیج پر کیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ قانون نافذ کرنے والے محکمے سے کئی مرتبہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے مناسب اقدامات کرے۔
نیتن یاہو کے مطابق اگر الجزیرہ کے یروشلم میں واقع بیورو کو بند کرنے میں قانون کی مناسب تشریح کی وجہ سے مشکلات حائل ہیں تو وہ ملکی پارلیمان میں قانون سازی کر کے اِس ٹی وی چینل کے عملے کو بیدخل کر دیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر الجزیرہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے اسرائیل، فلسطینی تنازعے کی الجزیرہ ٹیلی وژن پر نشر کی جانے والی کوریج پر نکتہ چینی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے بھی اس مناسبت سے تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔
مشرقی یروشلم میں حالیہ ایام کے دوران مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے کے مقام پر میٹل ڈیٹیکٹر نصب کرنے پر شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں کم از کم پانچ فلسطینیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔اسرائیل نے میٹل ڈیٹیکٹر کی تنصیب اپنے دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر تشویش ظاہر کی تھی۔ دو روز قبل نیتن یاہو حکومت نے میٹل ڈیٹیکٹر ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔الجزیرہ ٹیلی وژن چینل کو کئی عرب ریاستوں کی تنقید کا بھی سامنا ہے۔ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر میں قائم الجزیرہ چینل کی بندش کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ ان ریاستوں کا بھی خیال ہے کہ یہ چینل عرب دنیا کی سیاسی و مذہبی تحریک اخوان المسلمون کی حمایت کرتا ہے۔ مصر نے اخوان المسلمون کو تحلیل کر کے اُس کے اثاثوں کو ضبط کر رکھا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...