غزہ کے 22 شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید عزیزوں سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th October 2018, 8:55 PM | عالمی خبریں |

غزہ10اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز ) گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 22 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’ایشل‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقات کا اہتمام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ’ریڈ کراس‘ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ریڈ کراس کی ترجمان سھیر زقوت نے بتایا غزہ کی پٹی کے 22شہریوں جن میں 8بچے شامل تھے نے اسرائیلی ’ایشل‘ جیل میں قید 12اسیران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لیے غزہ کے شہری سرحدی گذرگاہ بیت حانون سے بسوں کے ذریعے راستے پہنچے تھے۔خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 6500 سے زاید ہے۔ ان میں سیکڑوں فلسطینی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسیران میں 62 خواتین اور 350 بچے ہیں جن کی عمریں 18 سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔