اسرائیلی ویزے پر القدس کا دورہ صہیونی مظالم کی حمایت کے مترادف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th September 2016, 3:50 PM | خلیجی خبریں |

عمان،27ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اردن کی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے سیاسی شعبے اسلامک ایکشن فرنٹ کی جانب سے اردنی افسران کے اسرائیلی ویزے پر القدس اور دیگر فلسطینی علاقوں کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔ جماعت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ویزے پر القدس کا دورہ کرنا القدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو سند جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اردن کے سابق وزراء ، ریٹائرڈ افسران اور بعض دیگر عہدیداروں نے اسرائیلی ویزے پر بیت المقدس کا دورہ کیا تھا جس پر اردن کے سیاسی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ سب سے زیادہ سخت رد عمل اسلامک ایکشن فرنٹ کی طرف سےآیا ہے جس نے ایک بیان میں اردنی عہدیداروں کے دورہ اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونیت نوازی اور صہیونی مظالم کو سند جواز فراہم کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔ایکشن فرنٹ کے ایک سینیر عہدیدار خضر بنی خالد نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت اردنی عہدیداروں کے اسرائیلی ویزے پر دورہ اسرائیل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس میں اب کوئی ابہام نہیں رہا ہے کہ اردنی حکومت القدس کے معاملے میں اپنی روایتی پالیسی سے انحراف کررہی ہے۔بنی خالد کاکہنا تھا کہ اردنی قوم نے ہمیشہ صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔ فلسطینی شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بیت المقدس اور فلسطین کے دیگر دینی اور اسلامی تاریخی مقامات کے دفاع کے لیے تحریکوں میں حصہ لیا مگر حکومت صہیونی ریاست کے ساتھ میل جول بڑھا کر القدس کی تاریخ کے حوالے سے ایک غلط روایت قائم کر رہی ہے جو القدس کے حوالے سے اردنی قوم کی تاریخی روایات کے برعکس ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...