فلسطینی شہریوں کو چنگل میں پھنسانے کا نیا صہیونی حربہ

Source: S.O. News Service | Published on 14th August 2017, 5:45 PM | عالمی خبریں |

الخلیل،14اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں موجود شہریوں کو زدو کوب کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی طرف سے گھروں اور دکانوں کے باہر نوٹس چسپاں کیے گئے۔ صہیونی فوج کی طرف سے چسپاں کردہ نوٹسز میں فلسطینی شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے، القدس میں جانے یا بیرون ملک سفر کرنے سے قبل سول ایڈمنسٹریشن کے دفتر سے اجازت نامہ حاصل کریں تاکہ اس بات کی تصدیق کی جائے وہ کسی قسم کی مزاحمتی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں۔ اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر اور اس کے اطراف میں اتوار کو علی الصباح چھاپے مارے۔ تلاشی کی کارروائیوں کے بعد قابض فوج نے گھروں اور دکانوں کیباہر نوٹس چسپاں کیے جن میں فلسطینیوں کو خبردار کیاگیا ہے کہ وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں سے خود کو دور رکھیں۔ غرب اردن سیباہر سفرکرنے والے فلسطینی پہلے اسرائیلی انتظامیہ کے سامنے پیش ہوں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...