اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید ایک فلسطینی شہید، 5زخمی

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 17th January 2017, 7:34 PM | عالمی خبریں |

بیت لحم،17جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع شہر بیت لحم کے نزدیک اسرائیلی فوج نے جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی  لڑکے کو  گولی مار کر شہید  اور پانچ شہریوں کو زخمی کر دیا۔رام اللہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بیت لحم کے جنوب میں واقع ایک گاؤں طوقو میں اس فلسطینی کی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران شہادت کی اطلاع دی ہے  جس کی شناخت قصی حسن العمور بتائی گئی ہے اور اس کی عمر 17سال ہے۔اس گاؤں کے ذرائع نے مقتول کا نام قصی آل عمور بتایا ہے۔اس کی عمر سترہ سال تھی اور اس کو چھاتی میں سیدھی گولی ماری گئی تھی۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہید کے سینے میں چار گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے کم سے کم پانچ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2015ء سے اب تک اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ بیت المقدس، غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف سفاکانہ کریک ڈاؤن کارروائیوں اور حملوں میں 270فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔اس عرصے کے دوران میں فلسطینیوں کے مبینہ چاقو حملوں،فائرنگ یا اپنی گاڑیوں کو راہ گیروں پر چڑھانے کے واقعات میں 40اسرائیلی، دو امریکی،ایک اردنی،ایک سوڈانی اور ایک ایریٹرین شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...