اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں17 فلسطینی گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2018, 1:34 PM | عالمی خبریں |

رام اللہ21مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )فلسطن کے مقبوضہ علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کیدوران مزید 17 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ درجن فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے بعض فلسطینی نوجوان فوج کو پہلے ہی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ ان پر یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کا الزام عاید کیا گیا تھا۔اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق شمالی بیت المقدس میں الرام کے مقام پر تلاشی کے دوران ایک گھر سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔قدس پریس کے مطابق شمالی بیت المقدس میں الرام کے علاوہ کئی دوسرے مقامات پر فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بدرس کے مقام پر، بیت لحم اور اریحا میں عقبہ کیمپ سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر تلاشی کیدوران تین فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ادھر غرب اردن کے شمالی علاقے طوباس میں ایک کارروائی کے دوران بھی اسرائیلی فوجیوں نے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...