اسرائیلی پولیس کی عرب رکن کنیسٹ کے خلاف پارلیمنٹ میں شکایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd May 2018, 5:25 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس 22مئی ( ایس او نیوز؍آئی ا ین ایس انڈیا ) اسرائیلی پولیس نے عرب کمیونٹی کے نمائندہ رکن پارلیمنٹ ایمن عوہ کے خلاف کنیسٹ میں باضابطہ طور پر شکایت درج کرائی ہے۔ صہیونی پولیس کا کہنا ہے کہ ایمن عودہ نے پولیس کے احکامات پر عمل درا?مد نہیں کیا۔اسرائیلی پولیس کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایمن عودہ نے شمالی فلسطین کے شہر حیفا میں بنی زیون اسپتال میں جعفر فرح [مساوات مرکز کے ڈائریکٹر] کے علاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔دعوے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایمن عودہ نے پولیس کو گالیاں دیں۔ اس موقع پر پولیس نے ایک فوٹیج بھی پیش کی ہے جس میں ایمن عودہ کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی پولیس انسانی اقدار سے عاری ہے۔خیال رہے کہ جعفر فرح ان 21 فلسطینیوں میں سے ایک ہیں جنہیں اسرائیلی پولیس نے گذشتہ جمعہ کو غزہ کی پٹی میں قتل کے خلاف حیفا میں احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔اسرائیلی پولیس کی شکایت کے جواب میں ایمن عودہ کا کہنا ہے کہ صہیونی پولیس نے نہتے اور پرامن عرب مظاہرین پر حملہ کیا اور انہیں غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سیروکنیاور ان کی زبان بند کرنے کے لیے ان پر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین کے ساتھ برتے جانے والے سلوک پر احتجاج ان کا حق تھا۔ایمن عودہ نے اسپتال میں زخمی حالت میں لائے گئے عرب مظاہرین کی عیادت کی۔ ان میں سماجی کارکن جعفر فرح بھی شامل ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...