اسرائیلی بحریہ نے غزہ جانے والی کشتی روک لی، 25 فلسطینی باشندے گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st May 2018, 12:40 PM | عالمی خبریں |

غزہ 30مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی محصور بندرگاہ کی ناکہ بندی توڑنے والی فلسطینی کشتی کو قبضے میں کرکے 25 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی محصور پٹی کے محاصرے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے، یہ مظاہرین ایک کشتی پر سوار تھے جو بندر گاہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے نکلے تھے۔سمندر میں اسرائیلی نیوی نے کشتی کو روک کر اس میں سوار 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر صیہونی بندرگاہ اشہدود منتقل کردیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک دہائی کے بعد کسی بھی فلسطینی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑا ہے۔قبضے میں لی گئی کشتی میں مریضوں کے ساتھ ساتھ وہ زخمی بھی شامل ہیں جو حالیہ دنوں میں غزہ کی سرحد پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ کشتی میں سوار افراد کے پاس موثر پاسپورٹ اور علاج کے لیے اسپتالوں سے دی گئی دستاویزات شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔