غزہ کے قریب مصنوعی جزیرے کا اسرائیلی منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا اسرائیلی وزیر دفاع منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بن گئے

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 15th June 2017, 5:21 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس ،15جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے غزہ کی پٹی کے ساحل کے قریب سمندر میں مصنوعی جزیرے اور بندرگاہ کے قیام کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے اس پرعمل درآمد میں رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔اسرائیل کے عبرانی اخبارہارٹز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کابینہ میں وزیر مواصلات یسرائیل کاٹز سمیت کئی دوسرے وزراء نے غزہ کی پٹی کے ساحل سمندر کے قریب مصنوعی جزیرے کی نہ صرف حمایت کی تھی بلکہ جزیرے کے قیام کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لیے تعمیراتی کمپنیوں اور ماہرین سے رائے بھی طلب کی تھی۔اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس میں مصنوعی جزیرے کی تجویز پرعمل درآمد کی منظوری دیے جانے کا امکان تھا مگر وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی مخالفت کی وجہ سے مصنوعی جزیرے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزارت مواصلات نے کہا تھا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں مصنوعی جزیرے، ہوائی اڈے اور غزہ کے ساحل پر بندرگاہ کے قیام کے لیے مقامی، علاقائی اور عالمی تعمیراتی فرموں سے ٹینڈر جاری کیے ہیں۔وزارت مواصلات کی ٹینڈر کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کے ساحل سمندر کے قریب مصنوعی سیاحتی جزیرے کے قیام کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ تعمیراتی کمپنیوں اور نقشہ جات تیار کرنے والی کمپنیوں سے مشورہ طلب کیا تھا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے پانچ سے سات کلو میٹر دور سمندر میں مصنوعی جزیرے کی تجویز پہلی بار 2012ء میں سامنے آئی تھی۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اس منصوبے کے قیام سے غزہ کی پٹی کو معاشی بحران سے نکالا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...