شام پر فضائی حملے ایران کے لیے واضح پیغام ہیں: اسرائیلی وزیر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 9:08 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس12فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اسرائیل کے وزیر برائے سراغرسانی یسرائیل کاتز نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے شام میں ایران کی تنصیبات کو فضائی حملوں میں نشانہ بنا کر واضح پیغام دے دیا ہے اور وہ یہ کہ اسرائیل کے پڑوس میں ایران کے فوجی قدم قبول نہیں کیے جائیں گے اور اگر اس ملک نے کوئی اشتعال انگیزی کی تو اس کے خلاف فیصلہ کن انداز میں کارروائی کی جائے گی۔مسٹر کاتز نے اتوار کے روز اسرائیل کے آرمی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ وہ اور ہم جانتے ہیں کہ ہم نے کن اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔انھیں ان حملوں کو ہضم کرنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا اور یہ بات سمجھنے میں بھی وقت لگے گا کہ اسرائیل نے ان جگہوں کو کیسے نشانہ بنایا ہے؟‘‘اسرائیلی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’ یہ خفیہ جگہیں تھیں۔ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں ہیں، ان کی بدولت ہم وہاں جو کچھ ہو رہا ہے ، اس کے بارے میں سب جانتے ہیں اور گذشتہ روز ہم نے یہ بات ثابت بھی کردی ہے‘‘۔اسرائیلی طیاروں نے ہفتے کے روز اپنی فضائی حدود میں گھس آنے والے ایران کے ایک بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کا سراغ لگانے کے بعد یہ فضائی حملے کیے تھے اور اس کے ایک ایف سولہ لڑاکا طیارے کو شام میں بمباری کے بعد واپسی پر تباہ کردیا گیا تھا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ا س نے شام میں ایران کی ڈرون چھوڑنے کی جگہ کے علاوہ چار اور ٹھکانوں اور شام کی آٹھ جگہوں کو فضائی حملوں میں تباہ کردیا ہے۔ان میں شامی فوج کا ایک مرکزی کمان اور کنٹرول بنکر بھی شامل ہے۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اپنے نیٹ ورک کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں چھے شامی فوجی اور ان کے اتحادی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں غیر شامی فوجی بھی شامل ہیں۔اسرائیل کا ایک ایف سولہ لڑاکا جیٹ حملوں کے بعد شام کے طیارہ شکن میزائلوں کے زد میں آگیا تھا اور یہ اسرائیل کے شمالی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔اس کا ایک پائیلٹ نکلتے ہوئے شدید زخمی ہوگیا تھا اور ایک کو معمولی زخم آئے ہیں لیکن اسرائیل نے ابھی تک اس بات کی تصدیق کی ہے اور نہ وہ کرے گا کہ اس کے لڑاکا طیارے کو دشمن نے میزائل فائرکرکے مار گرایا ہے۔1982ء4 میں پہلی لبنان جنگ کے بعد اسرائیل کے لیے اس قسم کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ اس کا ایک لڑا کا طیارہ جنگی کارروائی کے دوران میں تباہ ہوا ہے۔شامی صدر بشار الاسد کے اتحادی ملک روس نے شام میں اسرائیل کی اس کارروائی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس کو شام کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے جبکہ امریکا نے صہیونی ریاست کی طرف داری کرتے ہوئے ایرا ن کے خلاف جنگی کارروائی کی حمایت کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کو یمن سے لبنان تک امن اور استحکام کو تہ وبالا کرنے کی کارروائیوں سے باز آجانا چاہیے اور اپنے کردار میں تبدیلی لانی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...