اسرائیل: یہودی اداروں کو دھمکانے کیالزام میں ایک یہودی گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2017, 9:08 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس،24مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی پولیس نے جمعرات کو ایک اسرائیلی کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جس پر بیرون ملک سرگرم یہودی اداروں کو دسیوں دھمکیاں دینے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے ایک بیان میں بتایا کہ جنوبی سے ایک یہودی شہری کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مشتبہ یہودی ملزم کی عمر انیس سال بتائی گئی ہے تاہم اس کی مزید شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق زیرحراست مشتبہ یہودی امریکا اور اسرائیل دونوں کی شہریت کا حامل ہے۔
اسرائیلی پولیس ترجمان کے بہ قول یہودی آباد کار کی جانب سے یہودی اداروں کو دھمکیاں دینے کی تحقیقات کئی دوسرے ملکوں میں بہ یک وقت شروع کی گئی ہیں۔ یہ دھمکیاں ٹیلیفون پر پبلک مقامات میں یہودیوں کی آمد ورفت، یہودیوں کی سرگرمیوں، یہودی معابد اور سماجی نوعیت کی تقریبات ان دھمکیوں کی بناء پر منسوخ کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی یہودی تنظیموں کو بھی اسرائیلی یہودی کی طرف سے سنگین نتائج کیی دھمکیاں مل چکی ہیں۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق وہ یہودی اداروں کو دھمکیاں دینے کی تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے امریکی خفیہ ادارے’ایف بی آئی‘ اورر دیگر اداروں کی پولیس سے بھی مدد لے رہے ہیں۔اسرائیلی حکام یہودی اداروں کو دھمکانے والے یہودی اور امریکا میں گذشتہ ایک سال سے 100 یہودی اداروں کو باضابطہ حملوں کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات کو مربوط نہیں کرسکی۔ یہودی آباد کار کی دھمکی آمیز پیغامات کا یہودی اداروں پر حملوں سے کوئی براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے۔درایں اثناء اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ یہودی سے جاری تفیتش سے انہیں توقع ہے کہ دنیا بھر میں یہودی اداروں پر ہونے والے حملوں میں ملوث عناصر تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔