غزہ میں مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2 فلسطینی شہید، 66 زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th March 2019, 12:19 PM | عالمی خبریں |

غزہ24مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز فلسطینیوں کی ایک پر امن احتجاجی ریلی پر صہیونی فوج نے اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور ساٹھ سے زاید زخمی ہوگئے۔قابض صہیونی فوج نے غزہ کی مشرقی سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجیمیں درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے۔غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کی پر امن ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ ان میں سیایک شہید کی عمر 29 اور دوسرے کی 18 سال بیان کی جاتی ہے۔ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 66 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔نامہ نگاروں کے مطابق صہیونی فوج نے مشرقی غزہ میں فلسطینی امدادی کارکنوں، ہلال احمر کے رضاکاروں اور صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...