اسرائیلی فوج کی کارروائی، ایک اور فلسطینی گھرکی چھت سے محروم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2017, 11:42 AM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس،27؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے شمالی شہر کفر قاسم میں قابض صہیونی فوج نے ایک اور فلسطینی خاندان کا مکان غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔ اسرائیلی پولیس اور مقامی صہیونی انتظامیہ کی بڑی تعداد نے کفر قاسم میں ایک فلسطینی شہری غازی عیسیٰ کے مکان کا گھیراؤ کیا۔ مکان میں موجود فلسطینی شہریوں کو باہر نکال کر بغیر کسی پیشگی نوٹس کے بھاری مشینری کی مدد سے زمین بوس کردیا گیا۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غازی عیسیٰ کے مکان کی مسماری کا پیشگی کوئی انتباہی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ مکان کا ایک حصہ حال ہی میں مکمل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مسمار شدہ مکان کے مالک کفر قاسم میں ایک سرگرم سماجی کارکن ہیں اور الاقصیٰ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ہیں۔بے گناہ فلسطینی شہری کے مکان کی مسماری کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ ان تصاویر میں بھی اسرائیلی پولیس کو بھاری مشینری کے ذریعے مکان مسمار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔مالک مکان عیسی کا کہنا ہے کہ پولیس یا کفر قاسم کی اسرائیلی بلدیہ طرف سے انہیں کسی قسم کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ گذشتہ روز اچانک ان کے مکان کا محاصرہ کرنے کے بعد اسے گرادیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔