اسرائیل اور ترکی میں سفارتی تعلقات جزوی طور پرمعطل

Source: S.O. News Service | By Muhaimin Sada | Published on 25th July 2017, 6:57 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس،25جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اسرائیلی اخبارات کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز ترکی میں دو یہودی عبادت گاہوں پر ہونیوالیحملوں کے بعد تل ابیب نے ترکی میں قائم اپنے تمام قون صل خانے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔عبرانی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تل ابیب کی طرف سے ترکی میں اپنے سفارت خانوں کی بندش کا فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے پائی جانے والی کشیدگی کا نتیجہ ہے۔ ترکی نے حرم قدسی پراسرائیلی فوج کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کو غیرقانونی قرار دے کران کی مذمت کی تھی جس پر صہیونی ریاست سخت سیخ پا ہے۔
خیال رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان کئی سال تک سفارتی تعلقات معطل رہنے کے بعد سنہ2016ء کو بحال ہوئے تھے۔ اسرائیل نے سنہ 2010ء میں غزہ جانے والے امدادی قافلے میں شریک ترک رضا کاروں کے قتل پر انقرہ سے معافی مانگنے کے بعد متاثرین کو ہرجانہ ادا کیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات بحال ہوگئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔