اسرائیلی فوج کی عید کی تعطیلات منسوخ کردی گئیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2018, 1:32 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس21مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے آنے والے دنوں میں فلسطینیوں کی طرف سے متوقع حملوں کے خطرے کے پیش نظر فوجیوں کی تمام تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔ حتیٰ کہ اگلے چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوجی مذہبی تہواروں کے موقع پر بھی چھٹی نہیں جا سکیں گے۔اخبار’معاریو‘ نے فوج کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی طرف سے چاقو سے ہونے والے واقعات میں اضافے کے بعد فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ یہودی فوجیوں کو ’عید الفصح۔ بیسح‘ پر بھی تعطیل کی اجازت نہیں ہوگی۔عبرانی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فوج کی سینیر قیادت کی طرف سے تمام یونٹوں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ تمام اہلکاروں کی چھٹیاں ہنگامی طورپر منسوخ کردیں۔ تعطیلات پر گئے فوجیوں کو بھی واپس بلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کی سرحد پر پیدا ہونے والی تازہ کشیدگی کے باعث فوج کو چھٹیوں سے روک رہی ہے۔ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسرائیل کے درمیان بھی کسی وقت محاذ آرائی ہوسکتی ہے۔’معاریو‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ اور دیگر سینئر عسکری لیڈر رواں ہفتے غزہ کی سرحد کا دورہ کریں گے اور وہاں پر سیکیورٹی کیحالات کا جائزہ لیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...