اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، 16 فلسطینی گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2018, 12:17 PM | عالمی خبریں |

غرب اردن 18ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) فلسطین کے مقبوضہ علاقے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں ج اتوار کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 16 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں روز مرہ کی طرح فلسطینی خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو ہراساں کیا گیا۔ گھروں میں تلاشی کی آڑ میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی گئی اور شہریوں کے نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کے دوران عورتا کے مقام سے دو سگے بھائیوں کو حراست میں لیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ عورتا میں تلاشی کے دوران دو سگے بھائیوں علی اور اسعد لولح کو حراست میں لینے کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ادھر غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نیعزون قصبے اور اطراف میں فلسطینیوں کے گھروں پرچھاپے مارے۔ادھر اسرائیلی فوج نے عارف سلیم نے حراست میں لینے کے ساتھ اس کے گھر میں لوٹ مار بھی کی۔قلقیلیہ شہر میں ہی تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے انس مالک داؤد نامی شہری کو حراست میں لیا اور اس کیاہل خانہ کو حراست میں لیا گیا۔الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے تلاشی کے دوران 30 سالہ فرید حمیدان العویوی کو مسجد ابراہیمی کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تلاشی کی کارروائیوں میں 16 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے بعض فلسطینی اسرائیلی فوج مو صہیونی فوج اور یہودی آبادکاروں پر حملوں میں ماخوذ تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔