غزہ جنگ بارے رپورٹ شائع کرنے سے قبل اسرائیل بھرمیں ہائی الرٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2017, 11:56 AM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس،27؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر سنہ 2014ء کو مسلط کی گئی جنگ کے بارے میں اسرائیلی اسٹیٹ کنٹرولر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ منظرعام پر لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دوسری جانب رپورٹ کے مندرجات کے افشاء سے قبل اسرائیل کے سیاسی اور سیکیورٹی حلقوں ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی اسٹیٹ کنٹرولر کی طرف سے یہ رپورٹ کل منگل کو جاری کی جائے گی۔ رپورٹ میں سنہ 2014ء میں اکاون دن تک غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائیوں میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی تفصیلات اور جانی نقصان کی ذمہ داری حکومت پر عاید کی گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی حکومت کے حامی سیاسی لیڈروں کی طرف سے اسٹیٹ کنٹرولر کو رپورٹ کے مندرجات شائع کرنے کے اعلان پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔عبرانی اخباریسرائیل ھیوم کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ کنٹرولر یوسف شابیرا کی تیار کردہ رپورٹ کی نقول سیاسی رہ نماؤں ذرائع ابلاغ کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کل منگل کو یہ رپورٹ شائع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اخباری رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے اسٹیٹ کنٹرولر کی تیار کردہ رپورٹ میں حکومت اور فوج کو غزہ جنگ میں ناقص حکمت عملی اختیار کرنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی فوجیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس جنگ میں موجودہ اور اس وقت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو، سابق وزیر دفاع موشے یعلون اور سابق آرمی چیف جنرل بینی گانٹز کوناقص حکمت عملی اپنانے، غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی پوزیشن کا غلط اندازہ لگانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اس ناقص پالیسی کے نتیجے میں فوجیوں کا توقع سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ2014کے موسم گرما میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مسلط کی گئی جنگ 51 دن تک مسلسل جاری ہے۔ بری، بحری اور فضائی حملوں سے غزہ کی پٹی میں 2300سے زاید معصوم فلسطینی شہید جب کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں 64اسرائیلی فوجی جنہم واصل ہوئے تھے۔ کچھ عرصہ قبل اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرولر نے غزہ جنگ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ اسٹیٹ کنٹرولر پہلے بھی غزہ جنگ میں ناقص جنگی حکمت عملی اپنانے کے الزام میں حکومت، فوج اور انٹیلی جنس اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...