اسرائیل نے 1967ء کی 6 روزہ جنگ کی تفصیلات جاری کردی

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 20th May 2017, 12:51 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مقبوضہ بیت المقدس،19مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیل نے جمعرات کے روز سرکاری سطح پر پہلی بار جون 1967ء کی6 روزہ عرب اسرائیل جنگ کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ ان تاریخی دستاویزات میں جنگ کے پروٹوکول، مقبوضہ غرب اردن، بیت المقدس اور جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے دیگر فلسطینی علاقوں کے مستقبل کے بارے میں کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب صہیونی ریاست نے باقاعدہ طور پر جنگ سنہ 1967ء کی تفصیلات منظرعام پرلائی ہیں۔ اسرائیل کے نیشنل آرکائیو سے جاری کردہ تحریری، ریکارڈڈ اور عینی شہادتوں پر مبنی ڈیڑھ لاکھ صفحات کی تفصیلات جاری کی ہیں جن میں پانچ جون سے 10 کے دوران لڑی جانے والی جنگ اور اس دوران ہونے والے فیصلوں کی تفصیلات شامل ہیں۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھ جون 1967ء کی جنگ کے دوسرے روز اس وقت کے اسرائیلی وزیراعظم ’لیوی اشکول‘ نے کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں اوراسرائیلی فوج عرب ملکوں کی سرحدوں کو پار کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عرب افواج کی شکست کے بعد علاقائی سیاسی صورت حال تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں آئینی سیاسی مقام دلانے کا وقت آگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت کے وزیر برائے لیبر یگال الون نے کہا کہ پرانے بیت المقدس پر قبضے میں تاخیر کی وجہ سے امریکا اور وٹیکن کی طرف سے مداخلت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بیت المقدس پر قبضے کو موثر بنانے کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز پیش کی۔وزیر مناحیم بیگن نے تجویز دی کہ بیت المقدس اور اردن کے قبضے میں لیے گئے علاقوں کو مقبوضہ قرار دینے کے بجائے ’آزاد‘ کرائے گئے علاقے قرار دیا جائے۔وزیر دفاع موشے ڈایان نے کہا کہ بیت المقدس میں فوج داخل کرنے سے گریز کیا جائے اور کچھ مزید انتظار کرلیا جائے کیونکہ ایسا کرنیسے فوج کو فلسطینیوں کے ساتھ لڑائی کا سامنا ہوسکتا ہے اور فوج کو گلی محلوں میں لڑائی لڑنا پڑسکتی ہے۔
ایک یا دو روز کے بعد جب بیت المقدس کے شہری خود سفید پرچم لہراتے ہوئے آئیں تو اس کے بعد فوج کو جبل مکبر میں لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اہم مسئلہ غرب اردن میں ایک ملین عرب باشندوں پر قابو پانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس سے عرب باشندوں کے فرار کا راستہ کھلا رکھا جائے۔خیال رہے کہ سنہ 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ کی تازہ تفصیلات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب صہیونی ریاست القدس پرقبضے کی 50 ویں سالگرہ منانے کی تیاری کررہا ہے۔ اس بار صہیونی ریاست نے القدس پرقبضے کی سالگرہ کو سلور جوبلی کا نام دیا ہے۔جنگ کے پروٹوکول کے بارے میں سامنے آنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ عرب علاقوں کو 8 گروپوں میں تقسیم کیا۔ یہ فیصلہ کیا کہ تمام عرب باشندوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی جائے اور اسرائیلی فوج ایک ایک گھر میں جا کر تفصیلات جمع کرے گی۔
اس طرح جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقون میں کرفیو لگادیا گیا۔ 2500 اسرائیلی فوجیوں کو مقبوضہ علاقوں میں رہنے والی آبادی کی گنتی کی ذمہ داری سونپی گئی۔ ان فوجیوں میں عربی بولنے والے فوجی شامل کیے گئے اورانہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت کے لیے 150 بسیں فراہم کی گئیں۔گنتی کے بعد بتایا گیا کہ مقبوضہ وادی گولان کے باشندوں کی تعداد 6400، جزیرہ سیناء کی 33 ہزار، غزہ کی 35600 اور غرب اردن کے علاقوں کی چھ لاکھ آبادی سامنے آئی۔
تجزیہ نگار یاکوف لازفیک کا کہنا ہے کہ پچاس سال میں یہ پہلا موقع ہے جب سنہ 1967ء کی جنگ میں حاصل ہونے والی غیرمعمولی فتوحات اور ان کے بارے میں اسرائیلی کابینہ میں شامل وزراء کے تاثرات کو منظر عام پرلایا گیا ہے۔خیال رہے کہ پندرہ جون 1967ء کو جنگ کے خاتمے کے پانچ روز بعد اسرائیلی کابینہ اور سیکیورٹی کمیٹیوں کے کئی اجلاس ہوئے جن میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں کے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے تھے۔اس وقت کے اسرائیلی وزیرخارجہ ابا ایبان نے خبردار کیا تھا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی پر قبضہ بارود کا ڈھیر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے دو قومیں ہیں۔ ایک وہ جس کے پاس تمام بنیادی شہری حقوق ہیں اور دوسری وہ جس کے پاس صرف کوئی حقوق نہیں ہیں۔ اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا ایک ملین فلسطینیوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...