اسرائیل کاغزہ میں فلسطینی ماہی گیروں کا شکار زون محدود کرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th October 2018, 8:22 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس8اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے فلسطینی ماہی گیروں کو سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے لیے دیئے گئے زون کو محدود کردیں۔عبرانی ریڈیو کے مطابق لائبرمین نے فوج سیکہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں کو مچھلیاں پکڑنے کی اجازت محدود کریں۔ فلسطینی ماہی گیروں کو 9 ناٹیکل مائل تک ماہی گیری کی اجازت تھی جسے کم کرکے چھ میل تک کردیا جائے۔لائبرمین کا کہنا ہے کہ فلسطینی ماہی گیروں کی آڑ میں مزاحمت کار اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔