اسرائیلی مہم جوئی کا جواب ہر قیمت پر دیا جائے گا: لبنان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st February 2018, 1:06 PM | عالمی خبریں |

بیروت 20فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )لبنان کی مسلح افواج نے صہیونی ریاست کی طرف سے کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’ٹوئٹر‘پر پوسٹ ایک بیان میں لبنانی فوج نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج نے لبنان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اس کے نتائج کی پرواہ کیے بغیر ہم دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔لبنانی فوج کے سربراہ جنرل العماد جوزف عون نے کہا کہ وہ صہیونی ریاست کی طف سے لبنان کی خود مختاری پر حملوں کی کسی بھی سازش کا بھرپور جواب دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیروت حکومت اپنے قومی اقتصادی وسائل پر اسرائیلی دست درازی کی کوششوں کو پہلے مسترد کر چکی ہے۔خیال رہے لبنان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے علاقائی پانیوں میں لبنان کی حدود کے اندر اسرائیلی سرگرمیوں کی روک تھام اور سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر روکنے کے لیے علاقائی ملکوں کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لبنانی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ اور غاصبانہ اقدامات کی روک تھام کریں گے۔قبل ازیں لبنانی صدر میشل عون، وزیراعظم سعد الحریری اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اسرائیل کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں پر غور کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے مسلسل دھمکیاں لبنان کی حدود اور پورے علاقے کو ایک نئی کشیدگی سے دوچار کرسکتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...