غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی حملے میں 2 فلسطینی جاں بحق

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2018, 4:58 PM | عالمی خبریں |

غزہ 18ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) غزہ میں ہنگامی امداد کے کارکنان نے منگل کے روز بتایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایک گروپ کو حملے کا نشانہ جو مشتبہ طور پر سرحدی باڑ کی جانب بڑھ رہا تھا۔ ابھی تک القرارہ گاؤں کے مشرق میں پیر کی شب اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے ان دونوں فلسطینیوں کی شناخت کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پیر کی شب تاخیر سے جاری بیان میں بتایا کہ اسرائیلی طیارے نے غزہ پٹی کے جنوب میں سکیورٹی باڑ کے نزدیک آنے والے دہشت گردوں پر فائرنگ کی، مذکورہ افراد نے باڑ کے نزدیک کوئی چیز بھی رکھی تھی۔یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں 30 مارچ کے بعد سے فلسطینی عوام کے ہفتہ وار احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ احتجاج بعض مرتبہ پرتشدد مظاہروں کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے وقتا فوقتا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پر براہ راست فائرنگ بھی کی جاتی ہے۔غزہ میں طبّی ذمّے داران کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کے بعد سے اب تک 179 فلسطینی اپنی جاں وں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...