مسلمانوں کی آبادی میں زبردست اضافہ، 2050 تک دنیا میں ہوگی سب سے زیادہ آبادی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th February 2019, 1:05 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)دنیا میں فی الحال عیسائی مذہب کو ماننے والے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، لیکن 2050 تک دنیا کے نقشے پرکافی کچھ تبدیل ہوسکتا ہے۔ عالمی ریلیجن ڈیٹا بیس اورپیو ریسرچ سینٹر کے مطابق 2050 تک مذہب اسلام کوماننے والی عوامی آبادی دنیا میں سب سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

ورلڈ ریلیجن ڈیٹا بیس نے1910 سے 2010 کے درمیان پوری دنیا میں مقیم مذہبی لوگوں کی آبادی کی تحقیق کی بنیاد پربتایا ہے کہ ان 100 سالوں میں اسلام سب سے تیزی سے بڑھنے والا مذہب ہے جبکہ اس کے بعد سب سے تیزی سے ملحد (کسی بھی مذہب کونہ ماننے والے) لوگوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ 2050 تک ہندوستان میں بھی مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ یہاں ہندوہی اکثریت میں رہیں گے، لیکن دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی ہندوستان میں ہوگی۔ واضح رہے کہ فی الحال انڈونیشیا کے بعد ہندوستان میں سب سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں۔

کیا کہتا ہے ورلڈ رلیجن ڈیٹا بیس؟:ورلڈ ریلیجن ڈیٹا بیس کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سال 1910 میں کل آبادی کے 34.8 فیصد لوگ عیسائی تھے جو 2010 میں گھٹ کر32.8 فیصد رہ گئے ہیں جبکہ مسلمانوں کی بات کریں تو1910 میں ان کی آبادی 12.6 فیصد تھی جو2010 میں بڑھ کر22.5 فیصد ہوگئی ہے۔

دنیا میں مختلف مذاہب کی آبادی: ہندوؤں کی بات کریں توان کی آبادی میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہندو آبادی پوری دنیا میں 1910 میں12.7 فیصد تھی جواب بڑھ کر13.8 فیصد ہوگئی ہے۔ ملحدوں کی بات کریں توان کی آبادی پہلے صرف 0.2 فیصد تھی جوغیرمتوقع طورپربڑھ کر9.8 فیصد ہوگئی ہے۔ چینی لوک دھرم ماننے والے لوگوں کی آبادی میں گراوٹ درج کی گئی ہے، یہ 22.2 فیصد سے گھٹ کرصرف 6.3 فیصد رہ گئے ہیں۔

سب سے تیزی سے بڑھ رہے ہیں مسلمان:رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں مسلمانوں کی آبادی میں سب سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے، لیکن اس کے پیچھے کوئی خاص وجہ نہ ہوکرقدرتی وجہ ہی ہے۔ رپورٹ نے 2010 سے 2015 کے درمیان مسلم طبقے میں بچوں کی پیدائش اورانتقال کے اعدادوشمارکی تحقیق میں پایا ہے کہ اس دوران پوری دنیا میں 21.3 کروڑبچے پیدا ہوئے، لیکن صرف 6.1 کروڑ لوگوں کی موت ہوئی جبکہ عیسائیوں کی بات کریں تو22.3 کروڑبچے پیدا ہوئے، لیکن مرنے والوں کی تعداد بھی 10.7 کروڑ سے زیادہ رہی۔

یوروپ میں عیسائی مذہب کے لوگوں کی عوامی آبادی میں سب سے زیادہ کمی دیکھی جارہی ہے۔ یہ ان 5 سالوں میں تقریباً 56 لاکھ سے بھی زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

مسلمان 2050 تک ہوں گے سب سے زیادہ: اس رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کی آبادی میں اگرایسے ہی اضافہ ہوتا رہا تویہ سال 2050 تک عوامی آبادی کے معاملے میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا جبکہ عیسائی مذہب کے ماننے والے دوسرے نمبرپرکھسک جائیں گے۔ خاص طورپریوروپ میں مسلمانوں کی آبادی بڑھ کر10 فیصد سے زیادہ ہوجائے گی۔ ہندوستان کی بات کریں توہندوہی اکثریت میں رہیں گے، لیکن پوری دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی ہندوستان میں رہ رہی ہوگی اور ہندوستان مسلم آبادی کے معاملے میں انڈونیشیا کوپیچھے چھوڑدے گا۔

مسلمانوں کی آبادی میں کیوں ہورہا ہے اضافہ؟:مسلمانوں کے تعلق سے عام طورپرایسا کہا جاتا ہے کہ مذہب کی تبدیلی پوری دنیا میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ ہے، لیکن پیوریسرچ اس سے واضح طورپرانکار کرتی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں مسلمانوں کی عوامی آبادی میں ہوئے اضافہ کے پیچھے مذہب کی تبدیلی کا تعاون صرف 0.3 فیصد ہی ہے، یعنی ان پانچ سالوں کے دوران 5لاکھ لوگوں نے ہی کسی مذہب کو چھوڑکراسلام اپنایا ہے، مسلم آبادی میں اضافہ کے پیچھے بڑی وجہ بچوں کی پیدائش کا تناسب ہی ہے۔ اس کے علاوہ مسلمانوں میں پیدائش کا تناسب بھی پوری دنیا میں دوسرے مذاہب سے زیادہ ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...