شام: سویداء اور اس کے نواحی دیہات میں خود کش دھماکہ، متعدد افراد ہلاک 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th July 2018, 12:10 AM | عالمی خبریں |

دمشق25جولائی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق داعش تنظیم کی جانب سے شام کے جنوب میں السویداء شہر اور اس کے نواحی علاقے کو سلسلہ وار خود کش دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ان دہشت گرد حملوں میں عام شہریوں سمیت 40 افراد جاں بحق ہو گئے۔

المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن کے مطابق مارے جانے والوں میں شامی حکومت کی فورسز کے کم از کم 26 ہمنوا مارے گئے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 30 سے زیادہ ہے۔

رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ صرف السویداء شہر میں ہی بارودی بیلٹوں کے ذریعے تین دھماکے کیے گئے۔ اس کے علاوہ شہر کے مشرقی اور شمال مشرقی نواحی دیہات میں بھی دیگر دھماکے ہوئے ہیں۔

بشار حکومت کی فوج کو جنوبی شام کے صوبے السویداء پر مکمل کنٹرول حاصل ہے جب کہ صوبے کے شمال مشرقی اطراف میں صحرائی علاقے میں داعش تنظیم کے عناصر پائے جاتے ہیں۔ یہ افراد وقتا فوقتا بشار کی فوج کو حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

رامی عبدالرحمن کے مطابق السویداء شہر میں نشانہ بنایا جانے والا علاقہ گنجان آباد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داعش تنظیم نے جن سات دیہات پر حملہ کیا تھا ان میں سے تین دیہات پر وہ قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

دوسری جانب شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے السویداء شہر میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ سرکاری ٹی وی نے بھی السویداء کے شمال مشرقی دیہات پر حملوں میں متعدد لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

رامی عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ علاقے میں جن ٹھکانوں کی جانب دہشت گرد پیش قدمی کر رہے ہیں ان ٹھکانوں کو لڑاکا طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم یہ نہیں معلوم کہ آیا یہ طیارے شامی حکومت یا روسی فضائیہ کے ہیں۔

ادھر داعش تنظیم سے بیعت کرنے والا ایک گروپ السویداء کے متوازی درعا صوبے کے جنوب مغرب میں ایک چھوٹی سی پٹی پر قابض ہے۔ یاد رہے کہ شامی فوج دو جنوبی صوبوں درعا اور قنیطرہ کے بڑے حصرے کو واپس کنٹول میں لے چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...