افغانستان: اسلامک اسٹیٹ نے لی کابل خودکش بم حملہ کی ذمہ داری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2018, 11:28 AM | عالمی خبریں |

قاہرہ،23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے کابل میں خود کش بم حملے کو انجام دینے کی ذمہ داری لی ہے۔ آئی ایس نیوز ایجنسی اماک نے یہ اطلاع دی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، آئی ایس نے کہا ہے کہ افغانستان کے جلاوطن نائب صدر عبد الرشید دوستم کو نشانہ بنا کر دارالحکومت کابل ہوائی اڈے کے قریب کئے گئے خود کش بم حملے کو انجام دیا گیا۔ نائب صدر کے استقبال میں خودکش حملہ آور کو دھماکہ خیز مادوں سے بھری جیکٹ دی گئی۔ فدائین حملہ آور نے مسٹر دوستم کی آمد کے موقع پر منايے جا رہے جشن کے درمیان دھماکے کرکے خود کو اڑا لیا۔ اس کے علاوہ آئی ایس نے اس سلسلے میں کوئی دوسری تفصیلات نہیں بتائیں۔

دوستم اتوار کو وطن لوٹنے کے تھوڑی دیر بعد دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک خود کش حملے میں بال بال بچ گئے تھے لیکن حملے میں کم از کم 14 افراد کی موت اور 50 سے زائد زخمی ہو گئےتھے۔ پولیس نے بتایا کہ کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب جس وقت یہ خود کش حملہ ہوا اس وقت دوستم سرکاری حکام اور حامیوں کی ایک بڑی بھیڑ کے ساتھ ہوائی اڈے سے نکل رہے تھے۔

دوستم کے ترجمان بشیر احمد تيانز نے بتایا کہ دوستم کا قافلہ نکلنے کے دوران دھماکے کی آواز سنائی دی۔ وہ بکتر بند گاڑی سے چل رہے تھے اور محفوظ ہیں۔ قابل غور ہے کہ دوستم انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کی وجہ سے گزشتہ سال مئی سے ترکی میں تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...