یورپ میں اسلامک اسٹیٹ کا منڈلاتا ہوا خطرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2017, 2:43 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن18اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یورپ میں اسلامک اسٹیٹ کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے مختلف ممالک میں مختلف نوعیت کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس تناظر میں ہالینڈ کے انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار نے کچھ تازہ انکشافات کیے ہیں۔خفیہ اداروں کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے حملوں کے لیے ساٹھ سے اّسی شدت پسندوں کو یورپ روانہ کر دیا ہے۔ ہالینڈ کے انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار ڈِکشوف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ شدت پسند لوگوں کو یہ پیغام دیں گے کہ لڑنے کے لیے شام و عراق آنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے بدلے یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کی تیاری کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کا ایک نتیجہ یہ نکلا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران غیر ملکی جنگجوؤں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تاہم یہ حقیقت ہے کہ ان جنگجوؤں کے سفر نہ کرنے سے یہ نا سمجھا جائے کہ ان افراد کا خطرہ ٹل گیا ہے، جو شام و عراق ہو کر آ چکے ہیں۔

شوف نے مزید کہا،”شام و عراق میں اسلامک اسٹیٹ کی خود ساختہ خلافت کو ختم کرنے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کی وجہ سے اس شدت پسند تنظیم کے جنگجو اور ہمدرد منتشر ہوتے جا رہے ہیں۔“ ان کے بقول اس صورتحال سے مہاجرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ہالینڈ اور دیگر یورپی ممالک میں سلامتی کی صورتحال کے لیے خطرات بڑھ جائیں گے، گو کہ ہالینڈ کو ابھی تک پیرس یا برسلز کے طرز پر کسی بڑے دہشت گردانہ حملے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے تاہم اس ملک میں بھی ایسی کارروائی کا امکان موجود ہے۔“

ہالینڈ کے انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار ڈِکشوف کے مطابق اندازاً چار سے پانچ ہزار یورپی شہری شام و عراق میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شریک ہیں۔ ان کے بقول ان میں 190 سے 350 تک ہالینڈ کے شہری ہیں،”میرے خیال میں یہ بھی ایک ایسی تعداد ہے، جو خطرہ کی علامت ہے اور فکر مند ہونے کے لیے کافی ہے۔“

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔