اسلامی فوجی اتحاد کسی ملک یا مسلک کے خلاف نہیں: راحیل شریف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th November 2017, 4:53 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد 27؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی قیادت میں قائم مسلم ممالک کے عسکری اتحاد ’اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کولیشن‘ کے سربراہ اور پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) راحیل شریف نے کہا ہے کہ اس اتحاد کا واحد مقصد دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہے۔اس فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر راحیل شریف نے کہا کہ یہ اتحاد کسی ملک، مسلک یا دین کے خلاف نہیں بنایا گیا ہے۔راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اپنے اپنے طور پر لڑنے والے ممالک کی افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے محدود وسائل کے سبب بہت دباؤ میں ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر موثر کارروائی کی ضرورت ہے اور اسلامی ممالک کا یہ فوجی اتحاد رکن ممالک کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی اور اْن کی فورسز کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے تعاون فراہم کرے گا۔راحیل شریف کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر گزشتہ چھ برسوں میں دہشت گردی کے واقعات میں 70 فی صد سے زائد ہلاکتیں مسلم ممالک میں ہوئیں۔مسلم ممالک کے عسکری اتحاد کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ انتہا پسند نظریے کے حامل پس پردہ یا چھپے ہوئے دشمن کا مقابلہ کرنا ایک پیچیدہ جنگ ہے۔اْنھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور حالات کا رخ موڑ دیا۔ریاض میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِ دفاع خرم دستگیر خان کی قیادت میں پاکستان کے پانچ رکنی وفد نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے وزیرِ دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو وسیع تر اتحاد ہی سے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکتا ہے۔اْنھوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور اسلامی اتحاد میں شامل ممالک کے ساتھ کھڑا ہے اور رکن ممالک کے متفقہ لائحہ عمل کا ساتھ دیا جائے گا۔سعودی قیادت میں بننے والے اس اتحاد کے قیام کا اعلان دسمبر 2015ء میں کیا گیا تھا۔ ابتدا میں اس کے رکن ممالک کی تعداد 34 تھی جو اب بڑھ کر 41 ہو چکی ہے۔تاہم اس میں شیعہ اکثریت والے ممالک بشمول ایران اور شام شامل نہیں ہیں۔ریاض میں مسلم ممالک کے اس فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے لیے ایک موثر نظام وضع کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے انتہا پسندانہ سوچ کے خلاف ایک بیانیے کی تشہیر پر بھی غور کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...