دھرنے کے خلاف کارروائی، موجودہ اور سابق وزیر داخلہ کے تلخ بیانات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th November 2017, 4:56 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد 27؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے موجودہ وزیر داخلہ احسن اقبال اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان بیانات کی ایک نئی جنگ چھڑ گئی ہے، جبکہ وزیر داخلہ احسن اقبال آپریشن سے ہی بری الذمہ ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن عدالت کے حکم پر ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کی زیر نگرانی میں ہوا۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیض آبادآپریشن کے روز ہلاکتیں راولپنڈی میں چوہدری نثار کے گھر پر حملے کے دوران ہوئیں، جس کے جواب میں چوہدری نثار نے احسن اقبال کو ایک غیر ذمہ دار اور بے خبر وزیر داخلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے گھر میں کوئی ہلاکت تو درکنار کوئی شخص زخمی تک نہیں ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا یہ بیان نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر ایک انٹرویو کے دوران سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فیض آباد میں ہونے والا آپریشن ان کی زیر نگرانی نہیں ہوا؛، آپریشن کرنے یا روکنے کا فیصلہ اسلام آباد انتظامیہ نے کیا۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ روز فیض آباد میں ان کی نگرانی میں آپریشن نہیں ہوا، ضلعی انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنر اور آئی جی پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر آپریشن کیا۔ فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن روکنے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا جب کہ آپریشن کا فیصلہ بھی انتظامیہ نے ہی کیا تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ ‘‘مجھے تو آپریشن کے راستے میں رکاوٹ بننے کے الزام میں عدالت نے توہین کا نوٹس دیا ہوا تھا’’۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کے لیے دیگر علماء سے رابطے میں ہیں۔ ایک گروپ اس شخص کا استعفیٰ مانگ رہا ہیجس کے خلاف ثبوت ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل حکومت کا نہیں تمام پارلیمانی جماعتوں کا تھا اور قانون سازی میں حکومت ہی نہیں ساری جماعتیں شریک تھیں، حکومت نے قانون بنایا ہوتا تو ہم سب استعفی دے دیتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ معاملے کے پرامن حل کے حامی تھے، فیض آباد آپریشن کے روز ہلاکتیں راولپنڈی میں چوہدری نثار کے گھر پر حملے کے دوران ہوئیں، یہ بات طے نہیں کہ یہ ہلاکتیں کس کی فائرنگ سے ہوئیں۔ لیکن، ان پر ہمیں بہت افسوس ہے اور پنجاب حکومت اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس بیان کے سامنے آنے کے بعد سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ دھرنا کے خلاف آپریشن کے روز میرے گھر میں کوئی ہلاکت تو دور کی بات کوئی شخص زخمی بھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ’’احسن اقبال اپنی ناہلی چھپانے کے لیے بے سروپا بیانات سے گریز کریں‘‘۔چوہدری نثار نے احسن اقبال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘کیا یہ وہی شخص نہیں ہے جس نے کہا تھا کہ میں تین گھنٹوں میں دھرنا کلئیر کرادوں گا اور اب آپریشن کا سارا بوجھ عدالت پر ڈال رہے ہیں۔ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ ملک کا وزیر داخلہ اتنا بے خبر اور غیر ذمہ دار ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’احسن اقبال کے عہدے کا تقاضہ تھا کہ آپریشن پر بہانے بنانے کی بجائے اپنی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہوتے۔‘‘دو سابق وزرائے داخلہ کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات کے بعد ان اطلاعات کو تقویت مل رہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اندر اختلافات بڑھتے جارہے ہیں۔ دھرنے کے حساس معاملے پر جہاں حکومت انہتائی مشکل میں ہے اور پورا ملک جام ہوچکا ہے، سابق اور موجودہ وزیر کے ایسے بیانات پارٹی کے اندرونی اختلافات اور چوہدری نثار کو ’سائیڈلائن‘ کیے جانے کو ظاہر کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...