مسلمان خوفزدہ ہونے کی بجائے حالات کامقابلہ کریں:مولاناعمرین محفوظ رحمانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 10:14 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اورنگ آباد، 22؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍پریس ریلیز)اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ(اورنگ آباد)کی جانب سے مسجد اولیاء ، عیدگاہ میدان ،روضہ باغ میں بعدنماز عشاء حضرت مولانا محفوظ الرحمن فاروقی صاحب(رکن تاسیسی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کی نگرانی میں ایک جلسۂ اصلاح معاشرہ کا انعقاد کیا گیا،اس جلسے کی صدارت امیر شریعت حضر ت مولانا معزالدین قاسمی صاحب نے فرمائی، آغاز میں جناب ضیاء الدین صاحب نے گفتگو فرماتے ہوئے کہا کہ مسلمان اس بات کافیصلہ کر لیں کہ ہم ہرحال میں شریعت پر عمل پیرارہیں گے اور اس کی حفاظت کریں گے،آپ کے بعد مولانا معزالدین فاروقی صاحب نے فرمایا کہ آج شریعت پر عمل کرنے سے ہمیں کس نے روکا ہے؟اگر ہم نماز پڑھیں او ر شاد ی بیاہ کو سادگی کے ساتھ انجام دیں ، اسی طرح سچائی اورامانت داری کے ساتھ تجارت کریں ،تو کیا کوئی طاقت ہمیں ان کاموں سے روکتی ہے؟ ہرگز نہیں ،ہم مسلمان خود اگر اس بات کاعزم کر لیں کہ ہم زندگی کے تمام شعبوں میں شریعت پر عمل پیرا رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں اس کام سے روک نہیں سکتی۔آپ کے بعد مولانامحفوظ الرحمن فاروقی صاحب نے مختصر اور مؤثر گفتگوفرمائی، انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے خاندانی مسائل شریعت کی روشنی میں حل کریں، آپ نے موجودہ حالات کی نزاکت کو واضح کرتے ہوئے مسلمانوں کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے منسلک ہونے کی ترغیب دی۔ اخیر میں مقرر خصوصی حضر ت مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب کاخطاب ہوا،جس میں آپ نے بتایا کہ ہر تنگی کے بعد آسانی پیدا ہوتی ہے،اس وقت ملک کے جو پریشان کن حالات ہیں ان میں مسلمانوں کو خوفزدہ نہیں ہوناچاہئے،بلکہ ہمت کے ساتھ حالات کامقابلہ کرناچاہئے،آپ نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد حالات سازگار ہوں گے،طلاق کے سلسلے میں آپ نے کہاکہ طلاق زحمت نہیں رحمت ہے،مسلمانوں کوتین طلاق سے گریز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ تین طلاق نہ ضرورت ہے اور نہ ہی ضروری ،اس لیے آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ نے تین طلاق دینے والوں کاسماجی بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے،لہٰذا جب ضروری ہو جائے تو ایک طلاق دی جائے۔جلسے کے اختتام پر حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کا آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے سکریٹری منتخب ہونے پر اعزازواستقبال کیا گیا۔اخیر میں صدر جلسہ حضرت مولانا مفتی معزالدین صاحب قاسمی نے خطبہ صدارت پیش فرمایا اورآپ ہی کی دعا پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔اس جلسے میں تعلقہ سلوڑ، پھلمبری ، شیوگاؤں پیٹھن،اور اطراف واکناف سے بڑی تعداد میں علماء و ائمہ کرام اور برادران اسلام نے شرکت کی اورایک قراردادپاس کر کے اس بات کا اظہار کیا کہ ہمیں اسلامی قوانین میں کسی طرح کی ترمیم وتبدیلی گواراہ نہیں،اسٹیج پرمختلف مکاتب فکر اور ملی تنظیموں کے نمائند ہ افراد موجود تھے،جن میں مولانا شمس الدین صاحب مولانا عبدالقوی فلاحی صاحب ، اور جناب ضیاء الدین صدیقی صاحب وغیرہ شامل ہیں۔اسی رو ز صبح دس بجے وی آئے پی فنکشن ہال میں ایک جلسۂ عام برائے خواتین کاانعقاد کیاگیا، جس میں مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب نے خطاب فرمایا، آپ نے اسلام کی اشاعت اور اس کے تحفظ کی راہ میں عظیم قربانیاں پیش کرنے والی خواتین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہماری عزت مآب خواتین اسلام ویسا ہی مثالی کردار ادا کرسکتی ہیں بشرطیکہ وہ اسلامی قوانین پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگیوں میں نافذ کریں، آپ نے خواتین کو پردہ کرنے اور اولاد کی صحیح دینی تعلیم و تربیت کرنے کی تاکید کی۔ اس جلسے میں دو ہزار سے زائدخواتین نے شرکت کی اور ایک متفقہ قراردار کے ذریعے تمام اسلامی قوانین بشمول طلاق ثلاثہ وغیرہ پر مکمل اعتماد کااظہا ر کیا، اوران میں کسی بھی طرح کی ترمیم و تبدیلی سے انکار کیا۔مولانا موصوف کی دعا پر یہ پروگرام پایہ تکمیل کو پہونچا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...