عراقی فوج کی تَل عَفر پر چڑھائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2017, 11:47 AM | عالمی خبریں |

بغداد،20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراق کی فوج نے اپنی بنیادی جنگی حکمت عملی اور منصوبہ بندی مکمل کرنے کے بعد تَل عَفر کے شہر کا قبضہ چھڑانے کی فوجی مہم شروع کر دی ہے۔ عراقی فوج کو ملکی ایئر فورس کے جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ تَل عَفر پر قابض جہادیوں کو پچھلے کئی ایام سے عراقی جنگی ہوائی جہاز نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عراقی فوج کے جنگی حکمت عملی میں امریکی فوجی ماہرین بھی زمینی فوج کے ہمراہ ہیں۔عراقی فوج کی سیاہ وردی میں ملبوس وزیراعظم حیدرالعبادی نے اپنے ملک میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے زیر کنٹرول آخری شہر تَل عَفر کا قبضہ چھڑانے کے عسکری آپریشن کے شروع کرنے کا اعلان کیا۔ فوجی آپریشن کے شروع کیے جانے پر عراقی وزیراعظم نے جہادیوں کو کہا ہے کہ اُنہیں ہتھیار ڈالنے یا موت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ اس نئی عسکری مہم سے عراق میں داخلی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گا جس سے وہاں پیدا انسانی المیہ مزید گھمبیر ہو جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملے سے ہزاروں افراد کو اندرون ملک مہاجرت کا سامنا ہو گا۔ عراقی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تَل عَفر کی اکثریتی آبادی پہلے ہی داعش کے جہادیوں کے ظلم و جبر سے بچنے کے لیے راہِ مہاجرت اختیار کر چکی ہے۔

موصل کے مغربی حصے پر قبضے کے لیے اس فوجی آپریشن کا آغاز انیس فروری کو کیا گیا تھا لیکن خراب موسم اور داعش کی طرف سے مزاحمت کے بعد یہ سست روی کا شکار ہو گیا۔ اتوار کے روز سے عراقی فورسز اس حصے پر قبضے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔شیعہ اکثریتی آبادی والے اس شہر پر عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے سن 2014 میں قبضہ کیا تھا۔ عراقی فوج نے رواں برس جولائی میں موصل کا مکمل قبضہ چھڑا لیا تھا۔ موصل شہر میں سے جہادیوں کو نکالنے کی مہم اکتوبر سن 2016 میں شروع کی گئی تھی۔شام اور موصل کے درمیان قائم شاہراہ داعش کے جہادیوں کی نقل و حرکت اور اہم ترین سپلائی روٹ تصور کیا جاتا ہے۔ تَل عَفر دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خود ساختہ خلافت کے مرکز الرقہ سے موصل کی جانب سفر کرنے والے جہادیوں کاایک اہم پڑاؤ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ شہر موصل کے مغرب میں شامی سرحد سے تقریباً 150کلومیٹر کی دوری پرواقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔