داعش کا اہم دہشت گرد کمانڈر شام میں ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2017, 5:43 PM | عالمی خبریں |

دمشق23اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تھامس نے کہاکہ داعش کے لیے غیر ملکی جنگجوؤں اور مالی وسائل کی نقل و حمل میں بھی ازبکی کلیدی اہمیت رکھتا تھا۔امریکہ کے فوجی حکام نے بتایا ہے کہ رواں برس استنبول میں سال نو کی ایک تقریب میں ہوئے مہلک حملے میں ملوث شدت پسند تنظیم داعش کا ایک دہشت گرد شام میں امریکی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا ہے۔امریکی سنٹرل کمانڈ نے جمعہ کو عبدالرحمٰن ازبکی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسے چھ اپریل کو مشرقی شام کے علاقے میادین میں کیے گئے آپریشن میں نشانہ بنایا گیا۔حکام کے بقول ازبکی داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا "قریبی ساتھی" تھا اور عراق و شام کے باہر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں شامل تھا جس میں استنبول کے رینا نائٹ کلب پر حملہ بھی شامل ہے۔ اس حملے میں 39افراد ہلاک ہوئے تھے۔سنٹرل کمانڈ کے ترجمان کرنل جان تھامس نے کہا کہ "ہم واضح طور پر اسے (ازبکی)استنبول کے سال نو کی تقریب میں بمباری ملوث سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس دہشت گرد کا کچھ عرصے سے پیچھا کر رہا تھا۔تھامس نے کہا کہ داعش کے لیے غیر ملکی جنگجوؤں اور مالی وسائل کی نقل و حمل میں بھی ازبکی کلیدی اہمیت رکھتا تھا۔امریکی حکام نے یہ تو واضح نہیں کیا کہ یہ دہشت گرد رینا نائٹ کلب حملے میں کس طرح ملوث تھا لیکن ان کے بقول یہ آبائی طور پر ازبکستان سے تعلق رکھتا تھا۔ اس حملے کا مشتبہ مرکزی ملزم عبدالقادر ماشاریپوف کا تعلق بھی ازبکستان سے ہے۔ترک حکام نے بتایا تھا کہ ماشاریپوف نے اس حملے کا اعتراف کیا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...